پائی خیل (نامہ نگار) معروف مذہبی راہنماعلامہ مفتی محمدیونس جلالی پرنسپل المعارج اسلامک انسٹیوٹ آف لاہورنے کہاکہ آپﷺکی ذات مبارکہ ہمارے ایمان کامرکزمحوراورحقیقی اساس ہے۔آپﷺکی ذات گرامیِ وجہ تخلیق کائنات اوردین کی اساس ہے ۔اس لئے ضروری ہے کہ آپﷺ کی ذات گرامی ہر مسلمان کے لئے تمام محبتوں اورالفتوں کامرکزومحورقرارپائے ۔ کیونکہ آپﷺکی محبت کے بغیرہماراایمان نامکمل ہے۔امتِ مسلمہ کی بقاء وسلامتی اورترقی کارازہی اسی امرپرمنحصر ہے۔آج کے پُرفتن دورمیں ایک بہت بڑی سازش کے تحت یہودونصاری جوازل سے دینِ اسلام اورمسلمانوں کے دشمن آرہے ہیں ۔مسلمانوں کے جذبات ایمانی کوڈھیرکرنے اورامت مسلمہ کے دلوں سے روحِ محمدﷺکونکالنے کی کوششیں کررہے ہیں ۔کیونکہ دشمنانِ اسلام پریہ بات روزِروشن کی طرح عیاں ہے کہ اگرمسلمانوں کوشکست دینی ہے توان کے دلوں سے روحِ محمدﷺ (العیاذباللہ)کونکالناہوگا۔کیونکہ مسلمانوں کویہی نسبت رسالت مآبﷺسے محبت کی قوت ان کوکسی میدان میں گرنے اورمرنے نہیں دیتی۔انہوں نے کہاکہ ہم برما،فلسطین،شام،کشمیرمیں اپنے بھائیوں کے ساتھ ہونیوالے ظلم کی شدیدمذمت اوریہ ظلم کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جامع مسجدمحمدیہ وانڈھی سنارنوالی پائی خیل میں منعقدہ سالانہ محفل میلادمصطفیﷺمیں شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرعلامہ مفتی سلطان احمدقادری نے امیرجماعت اہلسنت پائی خیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن پاک حضورﷺکی شا ن کوکھول کھول کربیا ن کرتاہے۔پوراقرآن آقاﷺکی شان سے بھراہواہے میلادمصطفیﷺکی محفل میں بھی حضورسراپانورشافع یوم النشورﷺکی ولادت مبارکہ ، آپﷺکے معجزات ،آپ ﷺکے اخلاق کریمہ ،فضائل ومناقب بیان کیے جاتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل اوررحمت کے ملنے پرخوشی منانے کاحکم دیتاہے۔آقاﷺبھی اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہیں۔اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کویادکرنااور ان کاچرچاکرنااللہ پاک کے حکم کی بجاآوری ہے آقاﷺکی دنیامیں تشریف آوری اللہ تعالیٰ کی بہت عظیم نعمت ہے ۔اس محفل پاک میں حافظ نادرخان عطاری،قاری آصف عنایت اللہ چشتی،حافظ کریم اللہ چشتی،مولاناامیرعبداللہ خان عطاری،حافظ غلام سرور،حافظ غلام مصطفی،حافظ خالدرضابھوروی،مولوی محمدحنیف نقشبندی،مولوی امان اللہ قادری،غلام جیلانی خانقاہ سراجیہ،حافظ ثناء اللہ ،حافظ ذیشان خان ودیگرعلمائے کرام،حفاظ کرام ،قراء حضرات مودجودتھے۔نقابت کے فرائض حاجی شاہدجاویدخان نے احسن طریقے سے انجام دیے۔ آخرمیں ملک وقوم کی سلامتی کے لئے دعاءِ خیرکی گئی ۔
The post آپﷺکی ذات مبارکہ ہمارے ایمان کامرکزمحوراورحقیقی اساس ہے،علامہ مفتی محمد یونس appeared first on JhelumGeo.com.