جہلم(عبدالغفور بٹ)محبت رسولﷺ کے بغیر ایمان بے کار ہے۔آپ ﷺ کی محبت میں ہی ایمان کی ضمانت ہے۔آپﷺ سے منہ موڑ کے خدا تک رسائی کا تصور خام خیالی ہے۔حضور ﷺ اللہ کی دلیل ہیں۔آپ ﷺ کی ذات گرامی ہی کائنات میں توحید کی سب سے بڑی علمبردار ہے۔ان خیالات کااظہار خطیب نکتہ داں مفتی جمال الدین بغدادی نے جامع مسجد صابری سکندر ٹاؤن میں جلسہ میلاد مصطفیﷺ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کائنات آپﷺ کی ذات و الا صفات کے گرد گھومتی ہے کیونکہ آپﷺ ہی مرکز کائنات ہیں۔جلسہ کی صدارت صوفی ظفر اقبال سیفی نے کی جبکہ سرپرستی مجاہد اہلسنت حافظ مظہر حسین نقشبندی اورا ن کے صاحبزادے حافظ محمد رضا قادری رضوی نے کی۔جلسہ کے مہمان خصوصی شہر کی نوجوان مذہبی اور سماجی شخصیت جمیل احمد زندہ تھے۔
The post محبت رسولﷺ کے بغیر ایمان بے کار ہے،مفتی جمال الدین بغدادی appeared first on JhelumGeo.com.