جہلم(سید جاوید رضوی) گیس بند گیس ری فلنگ بند ،اب سانس بھی بند کردو۔ ظالمو ،قانونی ری فلنگ سنٹر کا پتہ دو یا اپنی ناکامی کا اعتراف کر لو۔ ،شہریوں کی دہائی پکار،مسلسل بجلی کی بندش کے ساتھ ساتھ گیس کی بندش اور اس پر گیس ری فلنگ کی بھی بندش نے شدہریوں کے اوسان خطا کر دئے اور افسر شاہی کے خلا ف پھٹ پڑے اور انہوں نے کہا کہ بہتر ہوگا کیہ شہریوں کے سانس بھی بند کر دو تاکہ نہ رہے بانس نہ رہے بانسری۔شہریوں نے بتایا کہ سوئی گیس کو روٹھے عرصہ ہو گیا ہے اور اس کی دیکھا دیکھی بجلی بھی من مرضی پر اتر آئی ہے دونوں وفاقی محکمے خکومت کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور اللہ کریم نے قرآن پاک میں ظالمو کے لئے لعنت کی ہے ،اور ظالم کے خلاف آواز اٹھانے کو جہادعظیم کہا ہے ۔شہریوں نے انتظامیہ سے کہا ہے کہ اگر سوئی گیس فراہم نہیں کر سکتے تو بل کی معافی دے دو اگر یہ بھی نہیں کر سکتے تو قانونی گیس ری فلنگ کا بندوبست ہی کر دیں جہاں شہری سوئی گیس کی عدم موجودگی کی صورت میں اپنے گھریلو سلنڈر ہی بھرانے کے بعد اپنی فیملی کو فاقوں سے نجات دلا سکیں۔
The post گیس بند گیس ری فلنگ بند ،اب سانس بھی بند کردو۔ ظالمو appeared first on JhelumGeo.com.