Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

انسانی حقوق کا تحفظ صرف اسلام دیتا ہے ۔مولانا امیر محمد اکرم اعوان

$
0
0

عدیل افتخار
( پریس ریلیز ) اسلام سے پہلے انسانی حقوق کہاں تھے ؟جمہوریت کہاں تھی ؟شخصی رائے کی اہمیت اسلام نے دی ۔غیر اسلامی نظام میں انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیزمسلمانوں کا ملک ہے حکمران بھی مسلمان ہیں عوام بھی مسلمان ہے اور کیسی عجیب بات ہے کہ قوانین غیر اسلامی ہیں اس منطق کی سمجھ نہیں آتی ۔عظمت الٰہی کو مان لینا اور احکام الٰہی کو نہ ماننا انکار ہی کی ایک قسم ہے ۔لین دین ،حلیہ لباس ،کردار ،معاشی زندگی ،معاشرتی زندگی ۔رشتہ داری ،دوستی دشمنی سے پتہ چلنا چاہیے کہ ہم مسلمان ہیں۔اسلام کی اپنی ایک تہذیب ہے زندگی گزارنے کا مکمل لائحہ عمل ہے ۔عجیب بات ہے جو کہتا ہے اس نظام کو بدلو وہ خود بھی اسی نظام کا حصہ بن جاتا ہے تو پھر بدلے گا کون؟
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے کسی سیاسی جماعت کا جلسہ ہوتاحکمران دلائل پر بات کرتے اپنا منشور عوام کے سامنے پیش کرتے اپنی خصوصیات عوام کے سامنے رکھتے ۔آج کی سیاست یہ ہے کہ جلسہ شروع ہوتے ہی مخا لف کو گالیاں دینا شروع کر دیتے ہیں جب دوسری پارٹی کا جلسہ شروع ہوتا ہے وہ اُن کو گالیاں دینا شروع کردیتے ہیں جو زیادہ گالیاں دیتا ہے وہ عوام میں زیادہ مقبو ل ہو جاتا ہے ۔یہ سیاست کی کونسی قسم ہے ؟حقو ق العباد بھی وہی پورے کرسکتا ہے جس نے اللہ کے حقوق پورے کیے ہوں۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔

The post انسانی حقوق کا تحفظ صرف اسلام دیتا ہے ۔مولانا امیر محمد اکرم اعوان appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles