Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

بار ایسوسی ایشن ملک وال کے انتخابات مظفر اقبال گوندل صدر جبکہ مدثر حسین سیکرٹری منتخب ہو گئے

$
0
0

ملک وال(نامہ نگار) بار ایسوسی ایشن ملک وال کے انتخابات مظفر اقبال گوندل صدر جبکہ مدثر حسین سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ملک وال بار کے الیکشن برائے سال 2017کے لئے پولنگ صبح 9بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفہ کے سہ پہر چار بجے تک جاری رہی ۔ پولنگ کا عمل مکمل طور پر پرامن رہا ۔ گنتی مکمل ہونے پر چیئرمین الیکشن بورڈ غلام رسول گوندل ایڈووکیٹ نے نتائج کا اعلان کیا جس کے تحت مظفر اقبال گوندل106 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے ان کے مدمقابل شعیب احمد گھیگا نے 96ووٹ حاصل کئے جبکہ اکرام اللہ نائب صدر ، مدثر حسین سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ جوائنٹ سیکرٹری کے امیدواروں محمد عثمان اور غلام رسول میں مقابلہ 98,98 ووٹوں سے برابر ہو گیا دونوں چھ چھ ماہ کیلئے جوائنٹ سیکرٹری ہوں گے ۔ جبکہ مجلس عاملہ کیلئے نوید احمد ، راجہ عامر، اسد علی شاہ، ندیم شہزاد اور محمود احمد گوندل ممبرز منتخب ہو گئے۔۔۔۔

The post بار ایسوسی ایشن ملک وال کے انتخابات مظفر اقبال گوندل صدر جبکہ مدثر حسین سیکرٹری منتخب ہو گئے appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles