Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم میں شدید سردی کے باعث کاروبار زندگی معطل

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ،سید جاوید رضوی)جہلم میں شدید سردی کے باعث کاروبار زندگی معطل ،سکولوں اور دفتروں میں حاضری کا تناسب متاثر ،تفصیلات کے مطابق جہاں ملک بھر میں سردی کا زور بڑھ رہا ہے وہاں جہلم اور گردونواح میں بھی انتہائی سردی پڑ رہی ہے ۔کپکپی اور دانت بجنے کا عمل جاری ہے ۔حکومت وقت کی طرف سے گیس کی عدم فراہمی نے مشکلات میں اور اضافہ کر دیا ہے اور شہری مہنگی لکڑیوں اور کوئلوں سے گھر والوں کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،شہریوں نے بتایا کہ کی درجہ حرارت انتہائی گر گیا ہے اور زیرو کے برابر آگیا ہے ان حالات میں حکومت کو ایمرجنسی حالات ڈیکلیر کرکے ہنگامی بنیادوں پر شہریوں کو گیس اور بجلی فراہمی کے احکامات جاری کرنے چاہییں ۔

The post جہلم میں شدید سردی کے باعث کاروبار زندگی معطل appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles