Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پی ٹی سی ایل کے نمبروں پر ٹیلی فون کر کے شریف شہریوں کو نوسربازی سے لوٹنے والا گروہ سرگرم عمل

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)پی ٹی سی ایل کے نمبروں پر ٹیلی فون کر کے شریف شہریوں کو نوسربازی سے لوٹنے والا گروہ سرگرم عمل،لوکل نمبر پر ٹیلی فون کر کے لاکھوں روپے انعامات نکلنے کا جھانسے دے کر بیوقوف بنایا جانے لگا،شریف شہری لٹنے لگے،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق کامران نامی شخص نے پی ٹی سی ایل کے نمبروں پر کال کرتا ہے جس نمبر سے کال کرتا ہے وہ 03491616172 اور کہتے ہیں آپ خوش قسمت ہیں یہ نمبر کس کے نام کا لگا ہوا ہے معلوم کرنے پر نام بتایا جاتا ہے آپ کا دس لاکھ کا انعام نکلا ہے آپ ابھی اسی وقت ہیڈ کوارٹر اسلام آباد علی رضا نامی شخص سے رابطہ کر لیں اور علی رضا کا جو نمبر دیتے ہیں 0533007243جب ا س پر کال کی جاتی ہے تو وہ تفصیلات پوچھنے کے بعد کہتے ہیں کہ اپنا آخری بل اس مہینے کا وہ نکال کر سامنے رکھیں ہیڈ کوارٹر سے آپ کو واپس کال آتی ہے ،جعلی ہیڈ کوارٹر سے علی ذیشان نامی شخص 03497510189سے کال کرتا ہے اور کہتا ہے کہ آپ خوش قسمت ہیں فون ہولڈ پر رکھیں سسٹم میں جارہا ہوں سسٹم سے چیک کر کے آپ سے بات کرتا ہوں جیسے ہی بات شروع ہوتی ہے تو کہتا ہے کہ بل کا اکاؤنٹ ہوتا ہے آپ کے بل کا اکاؤنٹ کیا ہے دوسری بات یہ کہتا ہے کہ آپ اپنا نام اور ولدیت بھی بتائیں اور تیسری بات وہ کہتا ہے کہ آپ کو کیش بنک میں ٹرانسفر کر دی جائے یا گھر میں پہنچائی جائے اگر کوئی شخص کہتا ہے کہ بینک میں ٹرانسفر کر دیں تو وہ بینک کا اکاؤنٹ مانگتے ہیں اگر وہ نہیں ہے تو اپنا شناختی کارڈ اور ایڈریس نمبر لکھوائیں اسی سلسلہ میں جب پی ٹی سی ایل کے نمائندے سے موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ سب دو نمبر ہیں آپ اسلام آباد ہمارے اس نمبر پر شکایت کریں 051080055055پر شکایت کریں مزید جاننے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ سب جعلی ہے اور جعلسازی کے ساتھ لوٹتے ہیں ۔

The post پی ٹی سی ایل کے نمبروں پر ٹیلی فون کر کے شریف شہریوں کو نوسربازی سے لوٹنے والا گروہ سرگرم عمل appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles