Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

محکمہ معدنیات اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت،باغ محلہ دریا کنارے غیر قانونی طور پر ریت نکالنے کا سلسلہ جاری

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)محکمہ معدنیات اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت،باغ محلہ دریا کنارے غیر قانونی طور پر ریت نکالنے کا سلسلہ جاری،دریا کے اندر بند بنا کر پانی کا رخ دوسری طرف موڑ دیا گیا،ریت نکالنے سے دریا کے اندر کئی کئی فٹ گڑھے بن گئے،دریا کا ایک حصہ خشک ہونے کی بناء پر قبضے ہونے کا اندیشہ،محلہ کے اندر ریت لے کر جانیوالی ٹریکٹر ٹرالیوں کی آمدورفت سے اہل علاقہ کو شدید دشواری کا سامنا،حادثات معمول بن گئے ،اہل علاقہ سراپا احتجاج،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔رپورٹ کے مطابق محکمہ معدنیات نے دریا جہلم کے مقام پرانا پل زون سے ریت گریول کا ٹھیکہ دیا،ذرائع کے مطابق پرانا پل زون سے ریت گریول کا پوائنٹ ڈھوک باؤ اعظم کے مقام سے شروع ہو کر چکدولت تک جاتا ہے،لیکن محکمانہ عدم توجہی اور ملی بھگت سے باغ محلہ کے مقام سے غیر قانونی دریائے جہلم کے کنارے سے ریت نکالی جارہی ہے ،غیر قانونی طور پر دریا کے اندر ٹھیکیدار نے بند بنا کر دریا کے پانی کا رخ دوسری طرف موڑدیا ہے اور باغ محلہ،شمالی محلہ کے مقام سے ریت نکال نکال کر نہ صرف دریا کا حسن تباہ کر دیا گیا ہے بلکہ بڑے بڑے گڑھے بنا دیئے گئے ہیں جہاں گرمیوں میں نہاتے وقت بچے ڈوب کر جاں بحق ہو جاتے ہیں،دریا کے اندر سے پانی کا رخ موڑ کر قبضہ مافیا کو دریا کنارے قبضہ کرنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے جبکہ ٹریکٹر ٹرالیوں کی آمدورفت سے حادثات معمول بن گئے ہیں،اہل علاقہ کو شدید دشواری کا سامنا ہے،گزشتہ روز اہل محلہ نے ٹریکٹر ٹرالیوں کو احتجاجاً روک لیا،اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،اس حوالہ سے موقف جاننے کیلئے جب ٹھیکیدار ظفر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا ایسی کوئی بات نہیں ٹھیکہ اسی زون اور اسی جگہ کا ہے۔

The post محکمہ معدنیات اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت،باغ محلہ دریا کنارے غیر قانونی طور پر ریت نکالنے کا سلسلہ جاری appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles