Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں ٹیکس کی بروقت ادائیگی اہم کردار ادا کرتی ہے،امتیاز اکرم ہاشمی

$
0
0

جہلم(افتخار کاظمی)کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں ٹیکس کی بروقت ادائیگی اہم کردار ادا کرتی ہے،ان خیالات کااظہار جنرل سیکرٹری ٹیکس لاء بار ایسوسی ایٹس امتیاز اکرم ہاشمی نے کیا ،انہوں نے کہا کہ جہاں پر ملکوں کی ترقی اور خوشحالی میں حکومت کا دارومدار ہوتا ہے وہیں پر ٹیکس کی ادائیگی بھی ملکوں کی خوشحالی اور ترقی کی ضمانت ہے،آج جتنے بھی خوشحال ممالک ہیں ان کی ایک وجہ عوام کی بروقت ٹیکس کی ادائیگی ہے،کیونکہ یہ بھی ایک باشعور قوم کا فرض ہے کہ وہ اپنے ذمہ ٹیکس کو فرض سمجھ کر ادا کریں کیونکہ کسی بھی ملک کے بہت سے ادارے اور کام ٹیکس کے پیسوں سے کیے جاتے ہیں اور ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم اپنے ذمہ ٹیکس باقاعدگی اور بروقت ادا کریں یہی ایک فرض شناس شہری ہونے کا ثبوت ہے اور یہی ترقی یافتہ قوموں کے باشعور ہونے کی نشاندہی ہے۔

The post کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں ٹیکس کی بروقت ادائیگی اہم کردار ادا کرتی ہے،امتیاز اکرم ہاشمی appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles