Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پیرسیدتوقیرالحسنین شاہ آستانہ عالیہ خواجہ آبادشریف کی زیرتعمیرنئی مدنی مسجدمیں گیارہویں شریف کی محفل

$
0
0

پائی خیل(نامہ نگار )معروف مذہبی وروحانی راہنماپیرسیدتوقیرالحسنین شاہ آستانہ عالیہ خواجہ آبادشریف نے زیرتعمیرنئی مدنی مسجدوانڈھی جوڑنوالی پائی خیل میں منعقدہ بڑی گیارہویں شریف کی محفل میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بندہ مومن کے لئے اللہ اوراس کے محبوب ﷺکی محبت نہ صرف فرض ہے بلکہ کائنات کی ہرچیزسے مقدم اور ہمارے ایمان کی بنیادہے ۔ کیونکہ نبی کریمﷺکاحقیقی عشق ہی مومن کاسرمایہ ہے آپﷺکی محبت سے دلوں میں نورپیداہوتاہے کثرت سے درودشریف پڑھنے سے دکھوں سے نجات ملتی ہے اورروحانی درجات بلندہوتے ہیں ۔نفرتوں ،کدورتوں کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ محبت رسولﷺکے دیپ روشن کیے جائیں۔انہوں نے کہاغوث اعظم شیخ عبدالقادرنی جیلانی الحسنی والحسینیؓ کی زندگی قرآن وسنت سے عبارت تھی ۔آپؓ نے عمل وکردارسے شجراسلام کی آبیاری فرمائی ۔لاکھوں دلوں کے اندرخوف خدااورعشق مصطفیﷺکوزندہ کیا۔انہوں نے کہاکہ برصغیرپاک وہندمیں اولیاء کرام نے جس اندازمیں اشاعت اسلام کی اسکی مثال نہیں ملتی لاکھوں غیرمسلموں نے اولیاء کرام کی تبلیغ سے متاثرہوکردین اسلام کی دولت حاصل کی ۔انہوں نے کہاکہ اولیاء کرام کاپیغام ہمیں اس بات کی تعلیم دیتاہے کہ ہم اسلام کی تبلیغ واشاعت میں کوئی دقیقہ فروغ ذاشت نہ اٹھائیں بلکہ اپنی صلاحیتیں اسلام کی سربلندی کے لئے صرف کریں ۔حکمران وقت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ ملک پاکستان امن وسلامتی کاگہوارہ بن سکے۔ محفل کے اختتام پر عالم اسلام اورملک پاکستان کی سلامتی کے لئے دعائے خیرکی گئی اور بعدازاں میں لنگربھی تقسیم کیاگیا۔

The post پیرسیدتوقیرالحسنین شاہ آستانہ عالیہ خواجہ آبادشریف کی زیرتعمیرنئی مدنی مسجدمیں گیارہویں شریف کی محفل appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles