سوہاوہ ( تحصیل رپورٹر ) میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی بے حسی انتہاء کو پہنچ گئی شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے کرورڑوں روپے کی واٹر سپلائی سکیمیں ناکارہ لاکھوں مرمت پر خرچ ہو گئے شہری پھر بھی پانی سے محروم تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی سوہاوہ میں چیئر مین اور وائس چیئر مین بننے اور ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد بھی عملہ کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ خواب غفلت میں سو رہی ہے اور لاکھوں روپے واٹر سپلائی سکیموں کی مرمت کے نام پرخرچ ہونے کے باوجود کروڑوں روپے کی واٹر سپلائی سکیمیں بند پڑی ہوئی ہیں باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میونسپل کمیٹی میں سابقہ ملازمین کے قریبی ساتھی نو منتخب چیئر مین اور وائس چیئر مین کو بھی ماموں بنا رہے ہیں اور ملی بھگت سے واٹر سپلائی سکیموں کو ناکارہ بنانے کے در پے ہیں کیونکہ بلدیاتی نظام سے قبل واٹر سپلائی سکیموں کی مرمت پر ہر ماہ لاکھوں روپے کے بلز منظور کیے گئے ہیں جس کے احتساب سے بچنے کے لئے چند ملازمین واٹر سپلائی سکیموں کی موٹریں ٹھیک ہونے کے باوجود شہریوں کو پانی فراہم نہیں ہونے دے رہے جبکہ آئے روز پائپ لائنوں کے ٹوٹنے کی رپورٹ دے کر پانی کی سپلائی کو معطل رکھے ہوئے ہیں عوامی حلقوں نے میونسپل کمیٹی میں موجود کالی بھیڑوں کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مقامی ایم پی اے اور چیئر مین و وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور ٹی ایم اے میں ہونے والی سابقہ کرپشن کا احتساب کر کے ذمہ داران کو قرار واقع سزا دلوائی جائے ۔
The post یونسپل کمیٹی انتظامیہ کی بے حسی انتہاء کو پہنچ گئی شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے appeared first on JhelumGeo.com.