جہلم(عبدالغفور بٹ)حضورانور سرور کونین حضرت محمدﷺ کو دنیا کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے بھیجا گیا۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے نمونہ بن کر آئے ، وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی آئندہ آئے گا۔ان خیالات کا اظہار ضلع چئر مین ضلع کونسل ر ا جہ قاسم علی خان نے کونسل ہال جہلم میں میلا د کے انقعاد کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر وائس چئرمین ڈاکٹر بشیر احمد ، راجہ شوکت، راجہ عمر خیات، راجہ کامران کے علاوہ تاجران اور صحافی کمیونٹی موجود تھی۔
The post حضورانور سرور کونین حضرت محمدﷺ کو دنیا کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے بھیجا گیا،راجہ قاسم علی خان appeared first on JhelumGeo.com.