جہلم(عبدالغفور بٹ)جہلم سوہاوہ پنڈ متے خان کے قریب کار اور ٹیوٹا آئی ایس کے درمیان خوفناک حادثہ کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور15زخمی، جن میں آٹھ مرد 4خواتین اور ایک بچہ شامل ھے جبکہ کار میں 3 مردبقایا ھائی ایس کے مسافر تھے،موٹروے پولیس، سوہاوہ پولیس اورریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے راولپنڈی جانے والی کار بے قابو ہو کر راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر وین خوفناک دھماکے کے ساتھ جا ٹکرائی اور اس کے نتیجے میں 14افراد جاں بحق ہو گئے اور پندرہ افرادزخمی ہو گئے ،جن میں پانچ افراد کو پمز ہسپتال اسلام آباد ریفر کیا گیا جبکہ باقی افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں داخل کر لیا گیا۔اس موقع پر ہائی وے پولیس ،ریسکیو 1122اور سوہاوہ پولیس موقع پر پہنچ کر ریسکیو کے کام کو بروقت سرانجام دے کر ایک عمدہ مثال قائم کی جس کو اہل علاقہ نے بے حد سراہا۔ آئی ایس کے مالکان اور مسافروں کے لواحقین THQ سوھاوہ پہنچ رھے ھیں اب تک کی اطلاع کے مطابق میتوں میں 7افراد کی شناخت ھوچکی ہے ، باقی چھ کی جلد شناخت متوقع ہے زخمی افراد3بچے پمز باقی کو راولپنڈی اور THQ سوھاوہ منتقل کیاگیاہے۔
The post جہلم سوہاوہ پنڈ متے خان کے قریب کار اور مسافر وین کے درمیان خوفناک حادثہ appeared first on JhelumGeo.com.