Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا غیر قانونی اور بغیر نمونہ فینسی نمبر پلیٹیں تیار کرنے والے دوکانداروں کے خلاف آپریشن

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا غیر قانونی اور بغیر نمونہ فینسی نمبر پلیٹیں تیار کرنے والے دوکانداروں کے خلاف آپریشن ،گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی غیر قانونی نمبر پلیٹیں تیار کرنے والی دکانوں پر چھاپے،بغیر نمونہ سینکڑوں نمبر پلیٹیں قبضہ میں لے لی گئیں،دکانداروں کو وارننگ ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ڈائریکٹر تنویر عباس گوندل کی ہدایت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جہلم مشتاق قریشی کی نگرانی میں انسپکٹر ملک بابر اسسٹنٹ انسپکٹر اسد ہارون ،کانسٹیبل امتیاز حسین ،محمد اعظم ،محمد اقبال،محمد احسان،محمد رضوان اور دیگر نے متعدد دکانوں پر چھاپے مار کر چیکنگ کی ،اس دوران سینکڑوں غیر قانونی نمبر پلیٹیں قبضہ میں لے لی گئیں،غیر قانونی تیار کرنے والے دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔

The post محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا غیر قانونی اور بغیر نمونہ فینسی نمبر پلیٹیں تیار کرنے والے دوکانداروں کے خلاف آپریشن appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles