جہلم(عبدالغفور بٹ)دینہ کے علاقہ چک میوں کے مقام پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری،حادثہ کے نتیجہ میں 15سالہ بچی سمیت دو افراد جاں بحق،ماں بیٹی شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محمداقبال ولد نذیر اپنی بیٹی بینش عمران زوجہ عمران اور نواسیوں عائقہ عمران دختر محمد عمران اور رامعین دختر عمران کے ہمراہ سوزوکی سوفٹ کار نمبری XXA264سندھ نمبری پر سوار ہو کر اسلام آباد سے جہلم کی طرف آرہے تھے کہ جی ٹی روڈ چک میوں کے قریب پھسلن کے باعث تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ،حادثہ کے نتیجہ میں 61سالہ اقبال حسین اور اس کی 15سالہ نواسی عائقہ عمران موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ اس کی بیٹی بینش اور نواسی رامعین زخمی ہو گئیں،تھانہ دینہ پولیس اور ریسکیو 1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ،نعشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم پہنچایا گیا۔
The post دینہ کے علاقہ چک میوں کے مقام پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری appeared first on JhelumGeo.com.