Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ٹریفک حاد ثات کی ذمہ دار کرپٹ ٹریفک پولیس ہے

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ ،سید جاوید رضوی )ٹریفک حاد ثات کی ذمہ دار کرپٹ ٹریفک پولیس ہے جو جعلی ڈراےؤنگ سکول سرٹیفیکٹ کے ایما پر بھاری رشوت پر لائسنس جاری کر تی ہے شہریوں کی متفقہ رائے ، تفصیلات کے مطابق بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے تدارک کے لئے شہرکا سروے کیا گیا تو شہری پھٹ پڑے اور انہوں نے اپنی اپنی دانست میں ٹریفک پولیس اور ٹی ایم اے کی افسر شاہی کی مال بناؤ پالیسی کو اس کو زمہ دار قرار دیا جس کی وجہ شہریوں کو آئے دن حادثات کا شکار ہونا پڑتا ہے اکثر شہریوں نے بتایا کہ ٹریفک قانون کی پابندی کرنے والوں کو حادثات کا شکار اس لئے ہو تے ہیں جب ا غلط سائڈ سے اورٹیک یاغلط ٹرن کرنے کی وجہ سے پیچھے آنے والا خوفناک حادثہ کا شکار ہو جاتا ہے ۔شہریوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس اور بلدیہ جہلم میں کرپشن اس قدر رچ بس گئی ہے کہاللہ کی پناہ، جو بچ گیا ہے اس کی بات کو بھی کوئی سچ نہیں مانتا،سڑکوں کنارے مناسب جگہ پر پارکنگ نہ ہونے ،بورڈ نہ لگانے،اور ٹریفک پولیس کا دن بھر راشن پانی کی جستجو میں رہنے سے شہری سڑکو ں پر چلنے اور حادثات کا باعث بننے پر مجبور ہیں۔شہریوں نے آخر میں ڈپٹی کمشنر محمد اقبال خاں سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ڈرائیونگ سکولوں کے پیش کئے گئے سرٹیفیکٹ کی لسٹ میں صرف ایک فی صد کو چیک کریں کہ ٹریفک کے بارے میں کیا معلومات ہیں اور کتنی رشوت دے کر لائسنس حاصل کیا۔

The post ٹریفک حاد ثات کی ذمہ دار کرپٹ ٹریفک پولیس ہے appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles