Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

شہری کروڑوں کے بل دینے کے باوجود گندا پانی پینے پر مجبور ،

$
0
0

جہلم( عبدالغفور بٹ )بلدیہ جہلم کے 45ہزار شہری کروڑوں کے بل دینے کے باوجود گندا پانی پینے پر مجبور ،شہریوں کا ناقص کاکردگی کے شعبوں کو پرائیویٹ کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق 45ہزار شہریوں کو بلدیہ جہلم نے واٹر سپلائی کنکشن دیئے جو باقائدگی سے سلانہ بل ادا کررہے ہیں مگر بلدیہ جہلم نے ایک فیصد کنکشن ہولڈرز کا واٹر ٹیسٹ نہیں کرایا ،جس کی وجہ سے گندے پانی کے پائپ مکس ہو جانے سے شہری ہیپاٹائٹس کا شکار ہو گئے ہیں مگر بلدیہ کے عملے نے کبھی اپنی زمہ داری محسوس نہیں کی اور نہ شہریوں کو ڈھونڈنے سے نہیں ملتے ،ایس ڈی او ریاض سے شہری انتہائی عاجز آچکے ہیں ،شہریوں نے اس کی طویل عرصہ تک ایک ہی سیٹ اور شہر کو گورنمنٹ قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے ایسے تمام افسروں کے تبادے کرنے کے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو تین سال کی بجائے تیرہ تیرہ سال سے ایک ہی من پسند سیٹ پر قبضہ جمائے ،شہریوں کو پریشان کر رہے ہیں۔

The post شہری کروڑوں کے بل دینے کے باوجود گندا پانی پینے پر مجبور ، appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Latest Images

Trending Articles



Latest Images