پنڈدادن خان ( زاہد حیات ) چک نظام پل کی تعمیر اھل پنڈدادن خان کے لیے ایک خواب بن گئی ہے پچھلے چالیس برسوں سے مسلسل اس پل کو بنانے کے وعدے کیے جا رہے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ بھی نہیں ہوا یہ پل پنڈدان خان اور ملک وال کو ملانے کا واحد زریعہ ہے ریل کے علاوہ اس پل کی نا ہونے کی وجہ سے اھل پنڈدادن خان کو ملکوال جانے کے لیے اگر ٹرین دستیاب نا ہو تو بھیرہ یا منڈی کا طویل راستہ اختیار کرنا پرٹا ہے جو ایک مشکل کام ہے ملک وال پنڈدادن سے محض پندرہ کلومیٹر کے فیصلے پر ہے لیکن پل نا ہونے کی وجہ سے پنڈدادن خان والوں کو ملک وال جانے کے لیے کم سے کم پچاس کلومیٹر کا سفر کرنا پڑتا ہے اس پل کے بننے سے اس علاقے میں معاشی طور ایک انقلاب ا سکتا ہے اور معاشی اور تجارتی سرگرمیوں پر بہت مثبت اثر پڑے گا بلدیاتی نظام کی بحالی کے بعد عوامی حلقے جہلم کے نو منتخب چیرمین راجہ قاسم علی سے امید کر رہے ہیں ایک وہ پنڈدادن خان کے اس پرانے اور دیرنیہ مطالبے اور مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایں گے
The post چک نظام پل کی تعمیر اھل پنڈدادن خان کے لیے ایک خواب بن گئی appeared first on JhelumGeo.com.