Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پریس کلب کے سالانہ انتخابات کنویئرنگ کمیٹی کی نگرانی میں مکمل ،

$
0
0

بنوں(نمائندہ جہلم جیو)پریس کلب کے سالانہ انتخابات کنویئرنگ کمیٹی کی نگرانی میں مکمل ، احسان اللہ خٹک نے ایک ووٹ کیساتھ برتری حاصل کرکے صدر منتخب ہو گئے، کنوئیرنگ کمیٹی نے فیصلہ دے دیا ۔ منگل کے روز بنوں پریس کلب سال 2017کے انتخابات کیلئے کنویئرنگ کمیٹی عبدالسلام بیتاب،حاجی عمر زمان خان اور محبوب الرحمن کی نگرانی میں پولنگ ہوئی صدارت کے عہدے کیلئے احسان اللہ خٹک اور حاجی ریاض کے درمیان مقابلہ ہوا پولنگ صبح 9بجے سے دن بارہ بجے تک جاری رہا اور پریس کلب کے کل 27ممبران نے حق رائے دہی کا استعمال کیا نو منتخب صدر احسان اللہ خٹک نے 14اور مد مقابل حاجی ریاض خان نے 13ووٹ لئے ، احسان اللہ خٹک نے ایک ووٹ کی برتری کیساتھ کامیابی حاصل کر لی کنوئیرنگ کمیٹی نے احسان اللہ خٹک کی کامیابی کا فیصلہ سنا دیا۔

بنوں( نمائندہ جہلم جیو)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر وسابق سینیٹرپروفیسر محمد ابراہیم و جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر ناصر خان نے بنوں پریس کلب کے نومنتخب صدراحسان اللہ خٹک کو مبارکباد دی ہے اُنہوں نے جاری کردہ اپنے تہنیتی بیان میں کہا کہ صحافی ملک میں کلیدی کردار اداکرتے ہیں اس نازک حالت میں بنوں کے صحافی اپنے علاقہ کے مسائل اُجاگر کرنے میں دن رات کوشاں ہیں اُنہوں نے امید ظاہر کی کہ پریس کلب بنوں کے نومنتخب صدر مسائل اُجاگرکریں گے اُنہوں نے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

The post پریس کلب کے سالانہ انتخابات کنویئرنگ کمیٹی کی نگرانی میں مکمل ، appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles