Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ضلع جہلم میں ایک یونین کونسل پھلڑے سیداں کو اوپن چھوڑا ہے،چوہدری ندیم خادم

$
0
0
جہلم(محمداشتیاق پال)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ضلع جہلم میں ایک یونین کونسل پھلڑے سیداں کو اوپن چھوڑا ہے جس میں مسلم لیگ(ن) کے دیرینہ ورکر ملک عمران احمد ہی کامیاب ہو گا، آج کے جم غفیر نے 19 نومبر سے پہلے ہی فیصلہ دے دیا ہے، کہ پاکستان مسلم لیگ ن اپنے محنت کش ورکروں کو بھی لوکل حکومت میں شامل کرنے کیلئے نامزد کیا ہے،ان خیالات کااظہار رہنما پاکستان مسلم لیگ ن، سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ندیم خادم نے یونین کونسل پھلڑ ے سیداں کے علاقہ پڑی درویزہ میں بظاہر ایک کارنر میٹنگ جو کہ ایک جلسہ کی حیثیت اختیار کر گی تھی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مہمان خصوصی چوہدری ندیم خادم اور امیدوار چیئرمین یونین کونسل پھلڑے سیداں ملک عمران احمد اعوان کو سینکڑوں موٹرسائیکلوں ،گاڑیوں ،ٹریکٹروں کی ریلی میں پیر پھلائی سے لیکر پڑی درویزہ تک لایا گیا جس کے دوران موہڑہ علیہ،چہک،دہیوال،پرانا کوٹ،ٹبی بنگلہ،موہڑہ کنال اور دیگر علاقوں کی عوام نے راستے میں ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،میزبان مرزا ساجد گلزار نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا اور ان کے اعزاز میں ریفریش منٹ کا اہتمام کیا،کارنر میٹنگ میں بابو ساجد اعوان،ملک مظہر دہیو ال،سید شباب شاہ،راشد کیانی،نمبر دار الیاس،ملک عمران اور میزبان مرزا ساجد گلزار ،ڈاکٹر آزادو دیگر نے خطاب کیا،اس موقع پر مہمان خصوصی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن، سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ندیم خادم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ہمیں عزت بخشنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے،اور میرے والد ممبر قومی اسمبلی چوہدری خادم حسین کو جو عزت بخشی وہ آپ لوگوں کا ایک قرض ہے ،جو محبت اور پیار آج بھی آپ لوگوں نے مجھے دیا ہے وہ میں زندگی بھر نہیں بھلا سکوں گا،میں آپ سے ملک عمران احمد اعوان جو کہ آپ کی یونین کونسل کا چیئرمین بنے گا مخالفین(سوہاوہ) کیلئے یہ بھی ایک جواب ہوگا جو وہ کہتے ہیں کہ غریب ورکروں نے صرف نعرے لگانے ہیں،ضلع کونسلر کی چیئرمین شپ تو وڈیرے یا سرمایہ دار ہی کریں گے،میں یہ بات وثوق سے کہتا ہوں کہ آپ کا منتخب ہونے والا چیئرمین ملک عمران احمد اعوان جیسا محنت کش ورکر بھی چیئرمین ضلع کونسل بن سکتا ہے،اس موقع پر موجود ہجوم نے بھر پور تالیاں بجا کر چوہدری ندیم خادم کے اس فیصلے کو سراہا،اس موقع پر امیدوار وائس چیئرمین چوہدری قاسم عباس،امیدوار کونسلران ملک عابد،حاجی طارق محمود،نمبردار محمد الیاس،چوہدری عبدالحی،غالب حسین،بابو ساجد اعوان کے علاوہ جہلم سے خصوصی طور پر ملک انعام الحق اعوان ،ملک لیاقت،حاجی ملک فرامز ز خان سیفی شریک ہوئے،

 

The post پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ضلع جہلم میں ایک یونین کونسل پھلڑے سیداں کو اوپن چھوڑا ہے،چوہدری ندیم خادم appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles