جہلم(مرزا جویر اقبال)رکن قومی اسمبلی نگہت میر نے کہاہے کہ خواتین معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور جمہوری نظام میں انکا کلیدی کردار ہے لہذا خواتین ووٹ کے حق کا استعمال ا نتہائی ذمہ داری کریں کونکہ ووٹ قوم کی امانت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابا ت کے انعقاد سے جمہوریت مستحکم ہو گی اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے جس سے ملک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ رکن قومی اسمبلی نگہت میر نے کہاکہ اسمبلیوں میں خواتین کی نمائندگی سے خواتین کے مسائل حل کیلئے قانون سازی ہوئی ہے جس سے خواتین میں اعتماد آیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کی معاشی خود کفالت پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہے ہیں تاکہ ملک میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور آ سکے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کی اپنے حقوق سے آگاہی از حد ضروری ہے تاکہ جمہوری نظام کے ثمرات ان تک پہنچ سکیں۔
The post خواتین معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،نگہت میر appeared first on جہلم جیو.