جہلم(عبدالغفور بٹ)ادارہ ادب افروز جہلم کی ماہانہ ادبی نشست میجر اکرم شہید پارک لائبریری ہال جہلم میں منعقد ہوئی۔اجلاس کی صدارت معروف شاعر اقبال ناظرؔ نے کی۔رحمت اللہ جاوید ؔ مہمان خصوصی تھے اورنوجوان شاعر و افسانہ نگار فرید چودھر ی نے بطورمہمان اعزاز شرکت کی۔نظامت کے فرائض احسان شاکر ؔ نے سرانجام دیے۔ان کے علاوہ سید انصرؔ ،عابدہ ظہیر عابیؔ ،افتخار موتی ہارؔ ،اعجاز میرؔ ،محمد طیب،محمد اشفاق حیدر،حبیب الرحمان اور دیگر نے شرکت کی۔حبیب الرحمان نے تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا۔پہلے دور میں ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے ’’اردو ادب میں نعت‘‘ کے موضوع پر ایک مذاکرہ ہوا جس میں اردو ادب میں نعت کی تاریخ اور ارتقاء پر تٖفصیل سے بحث کی گئی۔اس کے بعد دوسرے دور میں فرید چودھری نے افسانہ ’’پیا نام کا دیا ‘‘ پیش کیا۔ جسے حاضرین نے خوب سراہا اور اردو ادب میں اسے ایک خوب صورت اضافہ قرار دیا۔تیسرا اور آخری دور مشاعرہ کا تھا جس میں حاضر شعراء نے کلام پیش کیا۔
The post ادارہ ادب افروز جہلم کی ماہانہ ادبی نشست appeared first on JhelumGeo.com.