Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

قائد اعظم محمد علی جناح کی کامیاب زندگی سچے مسلمان کی طرح اصولوں پر مبنی تھی،بابا عرفان الحق

$
0
0

جہلم(سید جاوید رضوی)قائد اعظم محمد علی جناح کی کامیاب زندگی سچے مسلمان کی طرح اصولوں پر مبنی تھی ، المرکز ثقافتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے والا واحد فلاحی ادارہ ہے جس کے پلیٹ فارم سے خطاب میرا اعزاز ہے۔ ،روحانی سکالر بابا عرفان الحق نے المرکز ہال میں یوم پیدائش قائد اعظم کے موقع پر حاضرین سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اسلام ایک منظم اور مربوط دین ہے جس میں زندگی کے تمام اسرار و رموز کا آسان حل موجود ہے ،حضرت علامہ محمد اقبال کی شاعری فکر اسلامی کے جزبوں سے لبریز ہے انہوں نے کہا کہ دین و دنیا کی فلاح کے لئے ہمیں آقا و مولا تاجدار مدینہ ﷺکی سنت پر عمل کرنیکی سعادت حاصل کرنا ہو گی ۔قائد اعظم محمد علی جناح گزشتہ صدی کے عظیم ترین مسلمان لیڈر تھے جنہوں نے ٹیبل ٹاک کرکے انگریزوں اور ہندؤں کو ناک آؤٹ کر دیا ،اس تقریب کے سٹیج سیکریٹری میجر (ر) زرگون گل تھے جنہوں نے پروفیسر عبدالرزاق نے قیا م پاکستان کی جدوجہد پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور تکمیل پاکستان کے بعد ناکامیوں کا باعث بننے والے حادثات کا زکر کیا جس کے سبب مشرقی پاکستان ہم سے 1970میں الگ ہو گیا ۔چوہدری نجیب آف برنلے نے کہا کہ موجودہ جمہوریت وہ نہیں ہے جو قائد اعظم کا تصور ہے یہ جمہوریت کے نام پر آ مریت کا دوسر ا عکس ہے جو دن بدن ملک کو کمزور کرنے کا باعث بن رہا ہے ۔ مرزا عبدالغفور بیگ بانی ایگزیکٹو ممبر نے کہا کہ یہ پودا آج سے ساٹھ سال قبل لگایا گیا جو آج شجرثمر بر دار بن گیا ہے اور نئی نسل فنون سے بہرہ مند ہو رہی ہے ۔ سی ڈی سی المرکز کے صدر پروفیسر چوہدری قدرت علی سیالوی نے اس تقریب کے آخر میں کلام اقبال کے مشہور شعروں کو مخصوص انداز میں پیش کرکے سامعین سے خوب داد حاصل کی اور تمام معزز مہمانوں اور سامعین کا شکریہ ادا کیا،اور آئندہ بھی تشریف لانے کا پیغام دیا۔ قائداعظم کی پیدائش پر خوبصوت کیک کاٹا گیا اور سامعین کے لئے تواضع کا بہترین انتظام کیا گیا ۔ پروگرام کے آخر میں روحانی سکالر بابا عرفان الحق نے اجتمائی دعا کرائی ،اور قومی ترانے کے بعد تقریب اختتام پزیر ہوئی ۔

The post قائد اعظم محمد علی جناح کی کامیاب زندگی سچے مسلمان کی طرح اصولوں پر مبنی تھی،بابا عرفان الحق appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles