جہلم(عبدالغفور بٹ)آج مورخہ 27دسمبر بروز منگل بعدازنماز عشاء جامع مسجد گلزار مدینہ ڈھوک نیک عالم کریم پورہ روڈ جہلم میں مذہبی شان و شوکت کے ساتھ جشن ولادت مصطفیﷺ کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان اجتماع زیر صدارت مجاہد اہلسنت صاحبزادہ سید خلیل حسین کاظمی منعقد ہورہا ہے جس کے مہمان خصوصی خطیب اہلسنت علامہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری ہوں گے۔اجتماع میلاد سے خصوصی خطاب آبشار علم و حکمت خطیب ذیشاں صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی آف باولی شریف کریں گے۔صلائے عام ہے یاران نکتہ داں کیلئے۔
جہلم(عبدالغفور بٹ)یکم جنوری بروز اتوار بعداز نماز عشاء مرکزی دارالعلوم اہلسنت و جماعت مشین محلہ نمبر 1میں عظیم الشان سیرت النبیﷺ کانفرنس زیر صدارت مفتی محمد طیب ارشد منعقد ہو رہی ہے جس کے مہمان خصوصی علامہ محمد فاروق بندیالوی ،ناظم جامعہ اسلامیہ تھون( سرائے عالمگیر ) ہوں گے۔کانفرنس سے خصوصی خطاب خطیب پاکستان صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی آف باولی شریف کا ہوگا۔ صلائے عام ہے یاران نکتہ داں کیلئے۔
The post جامع مسجد گلزار مدینہ ڈھوک نیک عالم کریم پورہ روڈ جہلم میں مذہبی شان و شوکت کے ساتھ جشن ولادت مصطفیﷺ appeared first on JhelumGeo.com.