جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم یو سی گھرمالہ بیگ پور میں مسلم لیگ ن کی کامیاب انتخابی میٹنگ ،مسلم لیگ ن کے سپورٹرز اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی،امیدوار چیئرمین یو سی گھرمالہ چوہدری شاہد سلیم ،امیدوار وائس چیئرمین چوہدری ضیا القمر گجر ،چوہدری سلیم ،چوہدری شفیق القمر گجر،چوہدری محمد بوٹا جاوید اور دیگر کا خطاب،تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے جہلم کی اہم ترین یو سی گھرمالہ میں بیگ پور میں ایک انتخابی میٹنگ کا انعقاد کیاگیا،جب مسلم لیگ ن کے پینل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین اپنی ریلی کے ساتھ پنڈال میں پہنچے،تو ان کا بھر پور استقبال کیاگیا،ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری محمد بوٹا جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے انشاء اللہ گھرمالہ سمیت ضلع بھر سے مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کرے گی اور ضلع کونسل کی چیئرمین شپ بھی مسلم لیگ ن کے حصہ میں ہوگی،امیدوار برائے چیئرمین یو سی گھرمالہ چوہدری شاہد سلیم نے کہا کہ میں اور ضیا آپ کے بیٹے اور بھائی ہیں آپ کی محبت اور آپ کے ووٹ کی طاقت ہمیں کامیابی دلائے گی،امیدوار برائے وائس چیئرمین چوہدری ضیا القمر نے کہا کہ بغیر کسی لالچ کے سیاست کررہاہوں اس سے قبل نہ تو امیدوار تھا مجھے جماعت نے حکم دیا تو الیکشن میں حصہ لے رہاہوں،آپ کی محبت سے مسلم لیگ جیتے گی اور فتح آپ کی ہوگی جبکہ چوہدری شفیق القمر گجر نے کہا کہ ہمارے مد مقابل انشاء اللہ 19نومبر کو بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے ہمارے خاندان کی شرافت کی مثالیں لوگ دیتے ہیں ہم چوہدری محمد زمان مرحوم کے پوتے ہیں ضیا گجر کو فتح آپ کی محبت سے ملے گی آپ کے بغیر ہم کچھ نہیں اور ہماری سیاسی درسگاہ چوہدری خادم حسین گھرمالہ ہیں،
The post جہلم یو سی گھرمالہ بیگ پور میں مسلم لیگ ن کی میٹنگ میں سپورٹر ز اور کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت appeared first on جہلم جیو.