جہلم( چوہدری عابد محمود 228قیصر امجد مغل) یونین کونسل جلالپور شریف سے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری اسد منہاس نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے جلالپور شریف میں پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے یونین کونسل جلالپور شریف میں گرلز و بوائز سکولوں ، ہسپتال،اور نوجوانوں کیلئے کھیل کے میدان کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ صحافیوں کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں قدم رکھنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ یونین کونسل جلالپور شریف میں لوگوں کے تعلیم ، صحت اور دیگر بے شمار بنیادی مسائل کا حل کرنا ہے ، مقامی سطح کے مسائل لوکل باڈیز سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندے ہی اچھے طریقے سے حل کر سکتے ہیں اور لو کل باڈیز سیاستدانوں کیلئے نرسری کا درجہ رکھتی ہیں، میرا سیاست میں آنے کا مقصد صرف عوام کی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل جلالپور شریف کے مضافاتی علاقوں میں پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ جلالپور شریف میں پانی و سیوریج کی لائن بوسیدہ ہونے کی وجہ سے زنگ آلود ہونے کے باعث خراب ہو چکی ہیں۔جن کا ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک و تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ امیدوار برائے چیئر مین یونین کونسل جلالپور شریف چوہدری اسد منہاس نے مزید کہا کہ یونین جلالپور شریف بے شمار مسائل کے گرداب میں پھنسی ہوئی ہے ، جسے نوجوان قیادت ہی نکالنے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کے بزرگوں ، بھائیوں ،بیٹوں ، ماؤں ، بہنوں نے میرے اوپر اعتماد کرتے ہوئے جو زمہ داری سونپی ہے اسے ہر حال میں نبھانے کی بھر پور کوشش کروں گا۔انہوں نے کہاکہ میں زبانی جمع تفریق کی بجائے عملی طور پر کام کرنے کو ترجیح دیتا ہوں۔اور میری ٹیم میں شامل تمام امیدوار ذمہ داری سے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل جلالپور شریف کے عوام آزاد امیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ یونین کونسل جلالپور شریف میں موجود تمام سرکاری اداروں کے افسران و اہلکار ایمانداری سے فرائض سر انجام دیں۔اور مقامی افراد کو سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
The post گزشتہ کئی سالوں سے جلالپور شریف میں پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے،چوہدری اسد منہاس appeared first on جہلم جیو.