جہلم(نمائندہ جہلم جیو)قائداعظم محمد علی جناحؒ ہمارے عظیم قائد اور بانی پاکستان 25دسمبر کو پیدا ہوئے،ہمیں ان کا یوم ولادت شایان شان طریقے سے منانا چاہیے،قائداعظم محمدعلی جناحؒ ایک سچے ،کھرے اور راست باز مسلمان کے طور پر اپنی مثال آپ تھے انکی مدبرانہ قیادت میں ہندوستان کی تقسیم اور پاکستان کا قیام تاریخ کا لاثانی باب ہے،ان خیالات کااظہار چیئرمین پاکستان ریولوشن لیگ عاصمہ چوہدری (نیدرلینڈ ) نے ورکر کنونشن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمدعلی جناحؒ نے پاکستان کو مستحکم ناقابل تسخیر ،خوشحال اور باوقار بنانے کیلئے شب و روز جانفشانی سے کام کیا یہ حیثیت سربراہ مملکت قائداعظم کا ہر قول نشان راہ کی حیثیت رکھتا ہے اور تاریخ کے صفحات پر نقش دوام کی حیثیت سے تابندہ رہے گا ان کی زندگی کا ہر لمحہ اور ان سے وابستہ ہر واقعہ ان کی بے غرضی ،نیک نفسی،اصول پسندی،ذہانت وصداقت اور حکمت آموزی کا لافانی شاہکار ہے کہ جس سے پاکستانیوں کو بلند نگاہی،احساس مروت،اتحاد و یکجہتی ،خود شناسی و خود احتسابی اور اعلیٰ قدروں کا درس ملتا ہے اور ان کی عظمت کردار کے ساتھ سیاست کے اچھوتے نصاب سے متعارف کراتا ہے ،
The post قائداعظم محمدعلی جناحؒ ایک سچے ،کھرے اور راست باز مسلمان کے طور پر اپنی مثال آپ تھے،عاصمہ چوہدری appeared first on JhelumGeo.com.