جہلم(سید جاوید رضوی) سکول ڈینٹل پراجیکٹ ( فری ڈینٹل کیمپ)زیر اہتمام الحقیق لائنز کلب جہلم مورخہ 21 دسمبر 2016 بروز بدھ سکول ڈینٹل ہیلتھ پراجیکٹ کے تحت گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک فردوس میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔یہ کیمپ الحقیق لائنز کلب کے زیر نگرانی منعقد کیا گیا جس میں سی ڈی سی المرکز نے بھرپور معاونت کی۔۔اس پراجیکٹ کے تحت 100 کے قریب بچوں اور سکول سٹاف کے دانتوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔ضرورت کے تحت فری ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔اس کے علاوہ بچوں میں فری ٹوتھ پیسٹ اور برش بھی تقسیم کئے گئے۔چیک اپ ٹیم میں جناب ڈاکٹر محمد اسد مرزا اور ڈاکٹر ذیشان غنی شامل تھے دیگر مہمانوں میں جناب پروفیسر عبدالرزاق ، اشعر غنی و محترمہ حلیمہ سعدیہ شامل تھے۔آخر میں سکول کے سٹاف نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیااور چائے سے تواضع بھی کی گئی۔جناب پروفیسر عبدالرزاق صاحب نے تمام مہمانوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔
The post سکول ڈینٹل پراجیکٹ ( فری ڈینٹل کیمپ) appeared first on JhelumGeo.com.