Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

بلال ٹاؤن میں خواتین کی فلاح بہبود کیلئے عورت ویلفیئر سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ،

$
0
0

جہلم (ساجد مودی) بلال ٹاؤن میں خواتین کی فلاح بہبود کیلئے عورت ویلفیئر سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، ثریا باجی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں جنرل سیکرٹری کبریٰ نے خواتین کو اسکے اغراض ومقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں ایسی خواتین جو اپنے گھریلو آمدنی میں اضافہ کی خواہش رکھتی ہیں انہیں تربیت کے ساتھ ساتھ وسائل کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا ،جس کے لئے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں ، اس کے علاوہ ممبر سازی کا عمل بھی جاری ہے ۔جس کے لئے نائب صدربیگم الیاس اور مسز ثمینہ خالد کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔ ممبر سازی کے بعد مکمل تنظیم کا اعلان کیا جائے گا ۔ مسز ثمینہ خالد نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر ضلع جہلم ، ہوم بیسڈ ورکرز پاکستان، ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی جہلم اور سٹیزن فورم جہلم نے تمام مراحل میں اپنے ممکنہ تعاون اور رہنمائی کا یقین دلایا ہے ۔

The post بلال ٹاؤن میں خواتین کی فلاح بہبود کیلئے عورت ویلفیئر سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ، appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles