Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

نوٹوں کی چمک کام کر گئی پولیس تھانہ ڈومیلی میں گرفتار ملزم فرار

$
0
0

سوہاوہ ( نمائندہ جہلم جیو ) نوٹوں کی چمک کام کر گئی پولیس تھانہ ڈومیلی میں گرفتار ملزم فرار تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ڈومیلی میں سیکرٹری یونین کونسل نگیال مہر ضیا اللہ کے خلاف نوسربازی اور دھوکہ دہی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کیا لیکن تفتیشی افسر نے بھاری نذرانہ اور سیاسی ٹاؤٹ سے ساز باز کر کے ملزم کو گرفتاری کے بعد پہلی رات گھر گزارنے کے لئے بھیج دیا اور الصبح ملزم واپس تھانہ آگیا جبکہ گزشتہ رات بھی ملزم سے بھاری نذرانہ دے کر اسے گھر بھیج دیا گیا لیکن صبح ملزم تھانہ پیش نہ ہوا جس پر ملزم کے والد کو پولیس نے زبردستی تھانہ میں بند کر دیا اور بات میڈیا تک پہنچ گئی جس پر اعلیٰ احکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے والد کے خلاف درج ایف آئی آر کو فی الفور خارج کرکے انہیں چھوڑنے کا حکم جاری کیا جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس تھانہ ڈومیلی کے ایس ایچ او نے کہا کہ ذمہ داران کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اعلیٰ احکام کو واقعہ سے آگاہ کر دیا ہے ۔

The post نوٹوں کی چمک کام کر گئی پولیس تھانہ ڈومیلی میں گرفتار ملزم فرار appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles