Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

عوام کے اندر ٹریفک قوانین کے متعلق شعور اجاگرکرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں

$
0
0

مری(عثمان علی سے )چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم کو تیزی سے جاری رکھتے ہوئے تحصیل مری میں بھی ٹریفک ایجوکیشن آفیسر مزمل احمد عباسی عوام اورڈرائیور ز کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے عوام کے اندر ٹریفک قوانین کے متعلق شعور اجاگرکرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں اس سے ٹریفک نظام میں بہتری آئے گی اور عوام کو قانون پر عمل کرنا آسان ہو گا اور آئے دن ڈرائیور کی غفلت لا پرواہی سے ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں ان میں کمی آئے گی ۔اس سلسلے میں گذشتہ روز ایجوکیشن آفیسر مری نے پاکستان انٹر نیشنل پبلک سکول مری میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ٹیچر کا ایک مقام ہے اور یہی وہ شعبہ ہے جو ایک ملک کو ایک اچھی قوم مہیا کرتے ہیں اور ہمارے ملک و قوم کے مستقبل کے سرمائے کو پروان چڑہانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کسی بھی ملک و قوم کو نظم و ضبط کے حوالے سے اگر دیکھا جاتا ہے تو سب سے پہلے اس ملک و قوم کی ٹریفک پر نظر ڈالی جاتی ہے اگر ٹریفک منظم ہے تو وہ قوم بھی منظم اوربا شعور ہو گی اس لئے ہمیں چاہیے کہ اپنے قوانین پر سختی سے خود بھی عمل کریں اور دوسروں کو بھی کروائیں، دوران ڈرائیونگ ہر دوسرے ڈرائیور کا احساس کریں ٹریفک قوانین پر عمل کریں روڈ پر لگے سائن بورڈ ڈراوئیورز حضرات کو مکمل گائیڈنس فراہم کر رہے ہوتے ہیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہر گز نہ کریں سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی بنائیں کیونکہ آپکی کی زرہ سی توجہ ادھر سے اُدھر ہوئی نہیں کہ حادثہ رونما ہو جاتا ہے جس سے آپکو جانی و مالی نقصان اٹھانے پڑتا ہے ،روڈ پر پیدل چلنے والوں کا بھی خاص خیال رکھیں ،تیز رفتاری سے پرہیز کریں،احتیاط علاج سے بہتر ہے ،ٹریفک قوانین پر پابندی کر کہ ایک اچھے محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں ،سٹی ٹریفک پولیس آپ کی دوست اور مددگار ہے۔

The post عوام کے اندر ٹریفک قوانین کے متعلق شعور اجاگرکرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles