جہلم (محمدامجد بٹ) ورزات داخلہ کا کارنامہ ،خواتین کے سعودیہ ورک ویزہ پر پابندی لگا دی ، وزیر داخلہ خواتین کو روز گار کے بنیادی حق سے محرو م نہ کریں ، اعلی تعلیم یافتہ خواتین کا مطالبہ ، ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بیروزگاری کو بڑھانے میں وزارت داخلہ نے اپنا حصہ ڈالنا شروع کر دیا ہے اور سعودی عرب میں خواتین کے ورک ویزہ پر پابندی لگا کر ہزاروں خواتین کو اپنی تعلیمی قابلیت کے مطابق روزگار حاصل کرنے سے محروم کر دیا ہے اس حوالے سے وزارت داخلہ کے حکم پر پہلے عمر کی حد 35سال مقرر کی گئی جس کے بعد بڑھا کر 40سال مقرر کر دی گئی لیکن چند روز بعد ہی وزارت داخلہ میں بیٹھے بقراطوں کے مشورے پر پاکستان سے خواتین کے ورک ویزہ پر روانگی پر پابندی لگا دی گئی جس سے ہزاروں اعلی تعلیمی یافتہ خواتین کا مستقبل داو پر لگ گیا ہے ۔ پابندی کی شکار خواتین کا کہنا ہے کہ وفاقی ورزات داخلہ خواتین کو روزگار کے بنیادی حق سے محروم رکھنا چاہتی ہے بغیر کسی وجہ سے پابندی لگانے سے ہزاروں خواتین کو اپنے خاندانوں کو سپورٹ کرنے میں مشکلات کاسامنا ہوگا اس لئے فوری طور پر سعودی عرب میں ورک ویزہ پر لگائی گئی پابندی ہٹائی جائے ۔
The post ورزات داخلہ کا کارنامہ ،خواتین کے سعودیہ ورک ویزہ پر پابندی لگا دی ، appeared first on JhelumGeo.com.