Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

عوام کی خدمت ہمارا شیوہ اور شہر کی خوبصورتی ہمارا مشن ہے،خادم اللہ بٹ،نعیم اعجاز

$
0
0

جہلم(محمدشہباز بٹ)عوام کی خدمت ہمارا شیوہ اور شہر کی خوبصورتی ہمارا مشن ہے،ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی،انشاء اللہ منتخب ہو کر شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،میونسپل کمیٹی جہلم کا ہر ممبر چیئرمین اور وائس چیئرمین ہوگا،بڑوں کا عزت اور چھوٹوں کو شفقت ملے گی ان خیالات کااظہار میونسپل کمیٹی جہلم کے آزاد امیدوار برائے چیئرمین خادم اللہ بٹ اور وائس چیئرمین کے امیدوار نعیم اعجاز عرف سیمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )جہلم میں مفادات کی سیاست ہو رہی ہے،کونسلرز اور چیئرمین ضلع کونسل کو عزت واحترام دینے کی بجائے سیاسی ڈیروں پر بلا کر ان کی تذلیل کی جاتی ہے،مسلم لیگ (ن)کے دیرینہ کارکنوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے،میونسپل کمیٹی کی چیئرمینی اور وائس چیئرمینی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ اپنے ساتھیوں اور گروپ کی مشاورت کے ساتھ کیا،مسلم لیگ (ن)اور پاکستان تحریک انصاف کے کونسلرز کی بھر پور حمایت ہمارے ساتھ ہے ،انشاء اللہ تعالیٰ 22دسمبر کو بھر پور مقابلہ کریں گے،خادم اللہ بٹ اور نعیم اعجاز نے کہا کہ ہم کونسلر بننے سے پہلے بھی عوام کی خدمت کررہے تھے ہمارا جینا مرنا اپنے حلقہ اور وارڈ کی عوام کے ساتھ ہے،ان کے دکھ درد اور غمی خوشی میں برابر کے شریک ہوتے ہیں،منتخب ہونے کے بعد بھی عوام کے درمیان موجود ہیں،عوامی خدمت ہی ہماری سیاست ہے ،میونسپل کمیٹی جہلم کے کونسلر ز کو چاہیے کہ سیاسی اجارہ داری اور وڈیرا شاہی کے چنگل سے آزادی حاصل کریں،اپنی مرضی سے فیصلے کریں اور ضمیر کے مطابق ووٹ کا استعمال کریں۔

The post عوام کی خدمت ہمارا شیوہ اور شہر کی خوبصورتی ہمارا مشن ہے،خادم اللہ بٹ،نعیم اعجاز appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles