جلالپورشریف( عمران حیدرببلی+عبداللہ کھوکھر+چوہدری رفیع)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈی سیدپورکے مین گیٹ کے سامنے کوڑاکرکٹ گندگی اور گندے پانی کے تالاب نے اپنا ڈیرہ جمالیا جس سے سکول کے بچوں اور اہل علاقہ میں انتہائی خطر ناک بیماریاں پھیلنا شروع ہوگء،ڈی۔سی۔او۔جہلم۔نوٹس لیں،تفصیلات کے مطابق،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈی سیدپور ،سکول کے مین گیٹ کے سامنے گندگی کوڑاکرکٹ اور گندے تالاب نے سکول کے بچوں اور اہل محلہ میں بیماریاں عام ہونے لگی کوڑے کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر کے علاوہ گندے پانی نے بچوں کے سکول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،اہل محلہ اور مقامی سکول کی انتظامیہ نے اپنی مددآپ کے تحت صفائی کروائی مگرگندگی کاڈھیر ذیادہ ہونے کی وجہ سے اہل محلہ اور سکول انتظامیہ بھی بے بس ہوگء،سکول انتظامیہ اور سکول کے بچوں نے ۔ڈی۔سی۔او۔جہلم سے التجاء کی ہے کہ ہمارے گورنمنٹ گرلزہائی سکول کے مین گیٹ کے سامنے سے گندگی کو ختم کروایا جائے تاکہ ہم موذی بیماریوں سے بچ سکے ،
The post گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈی سیدپورکے مین گیٹ کے سامنے کوڑاکرکٹ کے ڈھیر appeared first on JhelumGeo.com.