Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ذکرمصطفیﷺسے رحمت خداوندی کانزول ہوتاہے،مولانا مفتی سلطان احمد قادری

$
0
0

پائی خیل (نامہ نگار)ذکرمصطفیﷺسے رحمت خداوندی کانزول ہوتاہے جب تک دنیاقائم ہے ذکرمصطفیﷺکے ترانے اورجشن عیدمیلادالنبیﷺکی محبت کاپرچارجاری رہے گا12ربیع الاول کے مقدس دن آمدمصطفیﷺ،محسن انسانیت نے دنیامیں تشریف لاتے ہی بندوں کوانسانوں کی غلامی سے چھٹکارادلایاان خیالات کااظہارمولانامفتی سلطان احمدقادری نے بارہ ربیع الاول کے موقع پرریلوے اسٹیشن پائی خیل کے سٹیج پربہت بڑے جلوس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ کریم اللہ چشتی نے کہاکہ حضورنبی اکرمﷺکی دنیامیں آمدسے جہالت کے اندھیرے اجالوں میں بدل گئے آپﷺکی سیرت پرعمل پیراہوکرہم دنیاوآخرت میں کامیابی وکامرانی حاصل کرسکتے ہیں اوریہی حالات کاتقاضاہے۔انہوں نے کہا عمل ایمان میں اضافے،درجے میں بلندی اورتقویت ایمان کاباعث بنتے ہیں۔عمل کم ہوجائیں تونقصان کاباعث بنتے ہیں ۔مگرایمان کی حقیقت کسی اورچیزمیں نہیں بلکہ ایمان کی حقیقت نبی کریمﷺسے عشق میں ہے۔ مولاناامیرعبداللہ خان عطاری نے کہا انسانیت جن گھمبیرمسائل کاشکارہوچکی ہے ان سے چھٹکاراپانے کاواحدراستہ قرآن وسنت کااحیاء اوراس پرسختی سے عمل کرناہے ۔آج امت مسلمہ کوانسانیت کی فلاح اوراسے صراط مستقیم پرچلانے کااپنافرض پوراکرناہے ۔بھٹکی ہوئی انسانیت آج وحشت ناکیوں کی بدولت ایک دوسرے کاگلاکاٹنے میں مصروف ہے برداشت وانصاف کاعمل رک چکاہے ۔اس اجتماع میں قاری آصف عنایت اللہ چشتی،مولوی محمدحنیف قادری ،حافظ خالدرضاء بھوروی،حافظ غلام سرورنقشبندی، مولوی امان اللہ قادری،حاجی شاہدجاویدخان،حافظ ثناء اللہ،عصمت اللہ،محمدعدنان ودیگرنے تلاوت،نعت رسول مقبول ﷺاورخطابات کیے۔ میلادمصطفیﷺ کاجلوس مرکزی جامع مسجدورالیاں والی سٹی پائی خیل سے صبح 8.30بجے شروع ہوااورمسجدداؤدخان سے ہوتاہوامحلہ سرمت خیل ،پہلوان خیل،طربازخیل، راجوخیل،فتح خان خیل اورمیانوالی بنوں کالاباغ روسے ہوتاہواریلوے اسٹیشن پائی خیل پرپہنچاجہاں پرتلاوت ،نعت اورخطابات ہوئے اس کے بعدجلوس وانڈھی سنارانوالی سے ہوتاہوا جامع مسجدشیرخیل المعروف شریں والی سٹی پائی خیل پہنچا۔جہاں پرایک بہت بڑاسٹیج بنایاگیاتھا۔تلاوت،نعت رسو ل مقبولﷺکے بعدخطابات ہوئے آخرمیں صلوٰۃ وسلام پڑھاگیااورلنگرمیلادتقسیم کیاگیا۔جلوس میں ٹرک،کوچز،کاریں ،ٹریکٹرٹرالیاں، اونٹ ریڑیاں، گھوڑاریڑیاں موٹرسائیکل اورشرکائے جلوس پیدل سفرکرتے رہے ۔پائی خیل پولیس کاعملہ کسی بھی ناخوشگوارحالات کوکنڑول کرنے کے لئے جلوس کے ساتھ ساتھ رہے۔عاشقان مصطفیﷺ جلوس میں نعرے ،آقاﷺکی ذات پردرودوسلام اورنعتیں پڑھتے رہے ۔میلادمصطفیﷺکے جلوس کی کوریج کے لئے صحافیوں نے بھرپورشرکت کی۔جلوس کے اختتام پرملت اسلامیہ ،عالم اسلام ،ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

The post ذکرمصطفیﷺسے رحمت خداوندی کانزول ہوتاہے،مولانا مفتی سلطان احمد قادری appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles