جہلم(نمائندہ جہلم جیو)نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اسلام آباد کے تحت وویمن ڈویلپمنٹ سنٹر اسلام آباد میں زونل سکلز کے مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میں ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار جہلم کی طالبات نے شعبہ ڈریس میکنگ میں حصہ لیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا انعام مہوش بتول نے مبلغ تیس ہزار روپے دوسرا انعام ارم اصغر نے مبلغ بیس ہزار روپے اور تیسرا انعام عمارہ خلیل نے مبلغ پندرہ ہزارروپے حاصل کیا۔اسی طرح نیشنل انسٹیٹوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں ریجنل سکلز کے مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میں چوہدری واجد حسین 249 مینجر صنعت زار جہلم کی سربراہی میں شعبہ ڈریس میکنگ کی طالبات نے حصہ لیا اور پہلا انعام ارم اصغر نے مبلغ پچھتر ہزار روپے اور دوسرا انعام عمارہ خلیل نے مبلغ پچاس ہزارروپے حاصل کیا۔اس موقع پراین اے وی ٹی ٹی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرذوالفقار احمد چیمہ نے طالبات کو نقد انعام اور تعریفی اسناد بھی دی اور مینجر صنعت زار جہلم اور ادارہ کی کارکردگی کوخوب سراہا۔
The post نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اسلام آباد کے تحت وویمن ڈویلپمنٹ سنٹر اسلام آباد میں زونل سکلز کے مقابلہ جات appeared first on JhelumGeo.com.