Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

’’بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ ‘‘ضلع کونسل جہلم ،میونسپل کمیٹی جہلم اور دینہ کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ

$
0
0

جہلم(محمدشہباز بٹ)’’بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ ‘‘ضلع کونسل جہلم ،میونسپل کمیٹی جہلم اور دینہ کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ ،سوہاوہ ،پنڈدادنخان اور کھیوڑہ میونسپل کمیٹیوں کیلئے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا فیصلہ آخری اطلاعات تک نہ ہو سکا تھا،مسلم لیگ ن نے ضلع کونسل کیلئے راجہ قاسم علی خان اور وائس چیئرمین کیلئے ڈاکٹر بشیر چوہدری کے نام فائنل کر لیے ،فیصلہ ایم این اے چوہدری خادم حسین کے فرزند سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم اور ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی کی مشاورت اور ہم آہنگی کی بدولت کیا گیا،پہلے دو سال راجہ قاسم علی خان چیئرمین ضلع کونسل اور ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری وائس چیئرمین ضلع کونسل جبکہ آخری دو سال راجہ احمد شوکت چیئرمین ضلع کونسل جبکہ مظفر اقبال وائس چیئرمین ضلع کونسل ہوں گے،میونسپل کمیٹی جہلم کے لیے حاجی مرزا راشد ندیم جبکہ وائس چیئرمین کیلئے چوہدری آصف کے ناموں پر اتفاق کیاگیا،وائس چیئرمینی کی دوڑ میں شامل پانچ امیدوار شامل تھے ،ٹکٹ نہ ملنے پر میونسپل کمیٹی جہلم میں مسلم لیگ ن شدید اختلافات کا شکار ہو گئی،وائس چیئرمین کے امیدوار چوہدری مقبول حسین کو ٹکٹ نہ ملنے پر آرائیں برادری کا ہنگامی اجلاس ،مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی ٹی آئی (لدھڑ خاندان)میں شامل ہونے کے امکانات ،میونسپل کمیٹی دینہ کی چیئرمینی کیلئے میاں عاشق جبکہ وائس چیئرمینی کیلئے میاں عرفان الرحمن کے نام فائنل کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے چیئرمین ضلع کونسل کیلئے راجہ قاسم علی خان جبکہ وائس چیئرمین کیلئے ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری کو ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں،مسلم لیگ ن جہلم سے حلقہ این اے 62کے ایم این اے چوہدری خادم حسین کے فرزند چوہدری ندیم خادم اور حلقہ این اے 63سے ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی کی دو روز قبل ون ٹوون ملاقات ہوئی جس میں دونوں راہنماؤں کے مابین اتفاق رائے سے ضلع کونسل میں حلقہ این اے 62اور این اے 63کو دو دو سال کیلئے نمائندگی دی گئی ،اتفاق رائے سے یہ طے پایا گیا کہ چوہدری ندیم خادم کے نامزد کردہ امیدوار برائے چیئرمین راجہ احمد شوکت اور مطلوب مہدی کے نامزد کردہ امیدوار راجہ قاسم علی خان دو دو سال کیلئے ضلع کونسل کے چیئرمین منتخب ہوں گے،اس بات پر اتفاق نہ ہو سکا کہ دونوں میں سے پہلے دو سال کون چیئرمین ہوگا اور آخری دو سال کون چیئرمین ہوگا،دونوں مقامی قائدین کی مشاورت سے حتمی فیصلہ اعلیٰ قیادت نے کیا جس کے تحت ٹاس کی بناء پر راجہ قاسم علی خان پہلے دو سال ضلع کونسل جہلم کے چیئرمین ہوں گے جبکہ ان کے ساتھ این اے 62سے ندیم خادم کے نامزد کردہ ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری وائس چیئرمین ہوں گے،اسی طرح آخری دو سال راجہ احمد شوکت چیئرمین ضلع کونسل جبکہ ان کے ساتھ مطلوب مہدی کے نامزد کردہ حلقہ این اے 63سے مظفر اقبال وائس چیئرمین ہوں گے،میونسپل کمیٹی جہلم کے لیے ایم پی اے چوہدری لال حسین کے نامزد کردہ امیدوار حاجی مرزا راشد ندیم جبکہ ان کے ساتھ چوہدری آصف کو وائس چیئرمین کے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں ،وائس چیئرمینی کے دوڑ میں شامل مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن چوہدری مقبول حسین ٹکٹ نہ ملنے پر مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں،چند کونسلرز اور آرائیں برادری کی حمایت بھی ان کو حاصل ہے،مایوسی کا شکار چوہدری مقبول حسین برادری کے ہمراہ کسی دوسری پارٹی کا سہارا بھی لے سکتے ہیں،میونسپل کمیٹی دینہ کیلئے ایم پی اے مہر فیاض کے حمایت کردہ امیدوار میاں عاشق کو چیئرمین جبکہ چوہدری ندیم خادم کے نامزد کردہ میاں عرفان الرحمن کو وائس چیئرمین کیلئے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں،آخری اطلاعات تک میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان ،میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ،میونسپل کمیٹی سوہاوہ کے لیے امیدواروں کے نام فائنل نہ ہو سکے تھے۔

The post ’’بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ ‘‘ضلع کونسل جہلم ،میونسپل کمیٹی جہلم اور دینہ کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles