Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پانچ دسمبر تا10دسمبر تک نمونیے سے بچاو مہم کا آغاز کردیاگیا

$
0
0

جہلم(نمائندہ جہلم جیو)ڈی سی اوجہلم اقبال حسین خان جہلم کی ہدایت پر5دسمبر تا10دسمبر تک نمونیے سے بچاو مہم کا آغاز کردیاگیاجس میں ماں اور بچے کی صحت سے محکمہ صحت کی 870ہیلتھ ورکر جبکہ 40سپر وائزر کام کریں گے فیلڈ پروگر ام آفیسر محمد اسلم ڈار ،ڈاکٹر شاہد اسلم ،ڈاکٹر نصیر احمد ،ڈاکٹر امتیاز ڈار جبکہ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر کیپٹن آصف علی اس پروگرام کے چیرمین اور فوکل پرسن ہیں فیلڈ پروگرام آفیسر محمد اسلم ڈار نے میڈیا کوبتایاکہ اس مہم میں اس بات کوبھی اجاگر کیا جارہاہے 6ماہ تک بچے کو ماں کا دودھ لازمی پلایا جائے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں گے اس مہم ماں اور بچے کی غذائی کمی کو پور اکرنے کے لئے ادویات دی جارہی ہیں بعدازاں اس حوالے سے واک کا اہتما م کیا گیا واک کے شرکا ء نے ہاتھوں میں بینزر اٹھا رکھے تھے واک کی صدارت ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر آصف علی نے کی اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم بھی موجو دتھے یا درہے کہ محکمہ صحت سال میں دومرتبہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے پروگرام منعقد کرتا ہے گرمیوں میں ڈائیریا اور سردیوں میں نمونیے کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں ۔

The post پانچ دسمبر تا10دسمبر تک نمونیے سے بچاو مہم کا آغاز کردیاگیا appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles