جہلم(محمدشہباز بٹ)چک اکا کے قریب موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق خادم حسین اور یونس موٹرسائیکل پر سوار ہو کر چک اکا سے ڈوئیاں کی طرف جارہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا ،حادثہ کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار خادم حسین نامی شخص جاں بحق جبکہ یونس نامی شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو 1122کے عملہ نے ہسپتال پہنچایا ،تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔
The post چک اکا کے قریب موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم appeared first on JhelumGeo.com.