جہلم(محمدشہباز بٹ)تاجر راہنما میاں مدثر حفیظ نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے تاجر گروپ بندی اور اختلافات کا شکار تھے جس کی وجہ سے تاجر برادری کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا رہا تھا،دوکانداروں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا ،کپڑے کی 16دوکانوں پر لاکھوں روپے کی چوریاں ہوئیں،جیولرز کو بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور تاجروں کے خود ساختہ لیڈر سرکاری مشینری کے ساتھ ملکر تاجر بھائیوں کو نقصان پہنچانے میں پیش پیش رہے،استحکام تاجر گروپ نے تاجروں کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے جمہوری عمل کو فروغ دے کر حقیقی نمائندے منتخب کرنے کی کوشش کی،استحکام تاجر گروپ کی کاوشوں سے انجمن تاجران میں جمہوری عمل کا سلسلہ شرو ع ہوا ،نگران سیٹ اپ کا قیام عمل میں آتے ہی خود ساختہ تاجر راہنما تڑپ اٹھے اور استحکام تاجر گروپ کے راہنماؤں کو مختلف طریقوں سے کاروباری و معاشی نقصان کے ساتھ ساتھ ذہنی اذیت پہنچانے کی کوشش کی،تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود الیکشن کمیشن تشکیل دیا گیا ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر شاہد رسول ڈار استعفیٰ دے کر جمہوری عمل کا حصہ بنیں ،جس پر تاجر برادری ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،چور دروازے سے تاجروں پر مسلط ہونے والے خودساختہ لیڈروں کو چاہیے کہ سازشیں اور انتشار بازی چھوڑ کر جمہوری عمل کا حصہ بنیں ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،میاں مدثر حفیظ نے مزید کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کے الیکشن کے سلسلہ میں جو الیکشن کمیشن بنایا گیاہے وہ مکمل طو رپر غیر جانبدار ہے ،پانچ ہزار سے زائد ووٹ بن چکے ہیں ،ایسے دوکاندار جن کے ووٹ نہیں بن سکے وہ5دسمبر تک الیکشن کمیشن انجمن تاجران کے چیئرمین میجر(ر)چوہدری محمد آصف سے رابطہ کر کے اپنا ووٹ درج کروا سکتے ہیں اس کے بعد الیکشن کمیشن حتمی فہرست جاری کریگا جس کے بعد ووٹ کا اندراج نہیں ہو سکے گا،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اگلے چند روز میں الیکشن شیڈول جاری ہو جائیگا،ہم ان تمام تاجروں سے گزارش کرتے ہیں جو کسی نہ کسی وجہ اور مصلحت کے تحت اس عمل کا حصہ نہیں بن سکے تاجروں کے وسیع تر مفادات اور مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے جمہوری عمل کا حصہ بنیں ،ون شٹر ون ووٹ کے فارمولے کے تحت اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے اپنے نمائندوں کو منتخب کریں،میاں مدثر حفیظ نے کہا کہ تاجروں کو متحد کر کے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی تھا لیکن استحکام تاجر گروپ نے کوشش کی تو اس کا اچھا رسپانس ملا،امید ہے کہ الیکشن کے بعد منتخب ہونے والے تاجروں کے نمائندے تاجروں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے۔
The post گزشتہ کئی سالوں سے تاجر گروپ بندی اور اختلافات کا شکار تھے،میاں مدثر حفیظ appeared first on JhelumGeo.com.