Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے جناح ہال مری میں امن وامان کے حوالے سے اہم اجلاس

$
0
0

مری(عثمان علی سے)عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے جناح ہال مری میں امن وامان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مکتبہ فکر کے علماء اکرام اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور عیدمیلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے بارے میں مشاور ت کی گئی اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے اور جلوسوں کے راستوں میں صفائی اور دیگر انتظامات کے بارے میں فیصلے کئے گئے جلوس کے راستوں پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے جائینگے پولیس فور س تعینات کی جائیگی مرکزی جلوس اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا ڈاکخانہ چوک پہنچے گا جہاں غلامان رسول نبی پاک ﷺ کے حضور گل ہائے عقیدت پیش کریگے اور سنت رسول اور اسلام کے نفاذ کے حوالے سے مقررین تقاریر کرینگے۔

The post عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے جناح ہال مری میں امن وامان کے حوالے سے اہم اجلاس appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles