Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پانامہ لیکس کا جو کیسزیر سماعت ہے وہ پاکستانی عوام اورحکومتی پارٹی کے مابین ہے ،چوہدری منظور رضا اشرف

$
0
0

جہلم(اشتیاق پال)پانامہ لیکس کا جو کیسزیر سماعت ہے وہ پاکستانی عوام اورحکومتی پارٹی کے مابین ہے کیونکہ یہ رقم پانامہ لیکس سے وابسطہ ہے وہ عوام کے ٹیکس کی رقوم ہیں نہ کہ پاکستان تحریک انصاف کا زاتی فنڈ ہے پی ٹی آئی نے عوام کو لٹتے دیکھ کر واویلا کیا ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری منظور رجا اشرف کیپری سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم نے میڈیا سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے عوام کے ٹیکس کس انداز میں چوری کئے ہیں جس پر آواز اٹھائی ہے کہ چور کو پہچانو جو آپ کا حق کھا گئے ہیں اب خاموز تماشائی نہ بنو بلکہ اپنے حق کیلئے اٹھ کھڑے ہو ئے ،منی ٹریڈ کے جو ثبوت ان کے پاس ہیں وہ عوام کی بہتری کیلئے ان کے پاس لائیں اور سپریم کورٹ انہیں عدالت میں جمع کرانے کا پابند کرے تاکہ حقیقت کھل کر سامنے آسکے عوام اس دھوکہ میں ہیں کہ مریم نواز اپنا بیان جبکہ نواز شریف پارلیمنٹ میں کچھ اور قوم سے خطاب میں کچھ بیان دیتا ہے حسین نواز کی الگ پکار ہے جو عوام کو ورغلا رہی ہے اب پاکستانی قوم کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے لٹے ہوئے حق کو واپس لانے میں اپنا اپنا اہم کردارا دا کریں تاکہ ملک میں جاری لوٹ کھسوٹ کا سدباب ہو سکے،

The post پانامہ لیکس کا جو کیسزیر سماعت ہے وہ پاکستانی عوام اورحکومتی پارٹی کے مابین ہے ،چوہدری منظور رضا اشرف appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles