Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ضلع بھر کے باصلاحیت نعت خواہان کی ایمان افروز محفل

$
0
0

جہلم(سید جاوید رضوی)ضلع بھر کے باصلاحیت نعت خواہان کی ایمان افروز محفل نے تمام حاضرین کے دلوں کو جذبہ ایمانی سے منور کر دیا اور آقا و مولا ﷺکے دیدار کی تڑپ کو مزید بیدار کر دیا، اللہ کرے کہ ہم عید میلاد النبیﷺ کی تقریب باسعید ہم نہایت پرسکون اور شان و شوکت سے منائیں ان خیالات کااظہار راجہ سعید احمد جیولر نے دیوان سعید میرج ہال میں ضلع بھر کے نعت خواہاں کی محفل پاک کے اختتام پر منتظم اعلیٰ میاں محمد حسین ،کامران مغل اور ثناء خوان مصطفیﷺ سے دوران گفتگو کیا،انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ضلع بھر کے ثناء خوان آج دیوان سعید میں تشریف لائے اور انہوں نے اپنے بہترین کلام سے نذرانہ عقیدت رسول پاکﷺ پیش کرتے ہوئے ہمارے جزبہ ایمانی کو تر وتاز ہ کر دیا جس کیلئے ہم منتظمین محفل خاص اور نعت خواہاں حضرات کے مشکور ہیں اس موقع پر منتظمین اعلیٰ محفل پاک میاں محمد حسین،کامران مغل نے کہا کہ یہ سب اللہ کا کرم و فضل ہے اس نے ہمیں کالی کملی والی سرکاﷺر کی محبت عطا فرمائی اور آج ہم اس قابل ہوئے کہ مجھ ناچیز کو بھی انہوں نے اتنے بڑے کام کا اعزاز بخشا ،انہوں نے مزید کہا کہ میں راجہ سعید احمد جیولر اور راجہ عباس کا بے حد مشکور ہوں کہ ان کے فراخدلا نہ تعاون کے بغیر یہ عظیم الشان محفل پاک کا انعقاد شاہد اتنا کامیاب نہ ہوتا ، جتنا انہوں نے بنا دیا ہے اللہ کریم ان کے کاروبار میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ( امین) ،میں بے حد خوش ہوں کہ میں نے راجہ سعید احمد اور راجہ عباس کے اندر بھی عشق مصطفیﷺ سے لبریز عقیدتوں کا دریا ٹھاٹھیں مارتا ہوا دیکھا ہے جس نے اس محفل پاک کو چار چاند لگا دیے ہیں ،اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا تمام ضلع بھر کے نعت خواہان برادری کا میں اور میری ساتھی دلی شکریہ ادا کرتے ہیں اور خصوصا قاری محمد عمران الوحدی خطیب اللہ والی مسجد ڈھوک عبداللہ جہلم ، جنہوں نے اس محفل پاک کی شان و شوکت عظمت و رفعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ اس محفل پاک میں شامل قاری حضرات میں محمد عمر فاروق،محمد فصیح الدین،حافظ حبیب احمد،آفتاب عالم،حافظ عامر،حافظ انضمام،محمد ابرار قادری،غلام سرور چشتی،محمد حنیف بٹ،فیصل نقشبندی،محمد نعمان چشتی،محسن علی قادری،محمدی برادرن ،شہباز احمد صابری،محمد عثمان قادری،محمد شیراز،محمد ارسلان،حافظ عطا ء الرحمن،چوہدری سعید، راجہ شہباز قادری،حاجی محمد عثمان،عابد قادری،محمد ہارون خورشید شامل ہیں۔اس تقریب کی خاص بات سامعین کا عجز و انکساری کے ساتھ اور سکون اطمینان سے سننا اور داد دینا بے حد اچھا لگا دوسری بات دیوان سعید کے بہترین ہال میں ٹی وی اور ڈی وی ڈی کی ریکارڈنگ بہترین ٹی وی کیمروں کی بدولت کی گئی ،جس سے آقا و مولا تاجدار مدینہﷺ کی عظمت کو سلام پیش کرنے والوں کیلئے دنیا بھر میں ان کا مرتبہ بڑھانا ہے ۔اس تقریب میں سید جاوید رضوی چیف ایڈیٹر جہلم فورم نے استقبال عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر تمام نعت خواہان حضرات کی کوریج اور رنگین تصاویر شائع کرنے کا عزم کیا ہے تاکہ ان کو بھر پور کوریج دی جا سکے،منتظم اعلیٰ میاں محمد حسن کامران مغل نے کہا کہ دو دن کے اندر اندر اس پورے پروگرام کی ٹی وی اور ڈی وی ڈی ریکارڈنگ منظر عام پر آجائیں گئی اور لوکل کیبل کے علاوہ ٹی وی چینل اور دیگر ذرائع سے اس کی تشہیر ہو گئی، اس تقریب کے آخر میں راجہ سعید احمد جیولر نے تمام معزز مہمانوں منتظمین اور نعت خواہان برادری کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی آمد کی وجہ سے دیوان سعید میں مبارک محفل کا انعقاد ممکن ہو سکا۔

The post ضلع بھر کے باصلاحیت نعت خواہان کی ایمان افروز محفل appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles