جلالپورشریف(عمران حیدر ببلی+چوہدری رفیع) تحصیل پنڈدادن خان کے نواحی گاوًں دیوان پور کی رہائشی نسرین بی بی جو کام کاج کے سلسلہ میں اسلام آباد بارہ کہو میں8سال سے رہائش پذیر تھی کہ گذشتہ روز بارہ کہو مارکیٹ سے اچانک اغوا ہوگئ تھی،گذشتہ رات اس کی بوری بند لاش مری جانے والی روڑ کے ساتھ جنگل سے مل گء،تفصیلات کے مطابق،نسرین بی بی کے اہل خانہ نے اغوا ہونے کی اطلاع پولیس کو دی اور تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد نے کاروائی جاری کردی کاروائی کے دوران گذشتہ رات11بجے تھانہ کے ملازمین نے نسرین بی بی کے اہل خانہ کو اطلاع دی کہ مری جانے والی روڑ کے ساتھ جنگل میں ایک لاش پڑی ہے اس کی شناخت کریں اور نسرین بی بی کے اہل خانہ فوری طور موقع پر پہنچے تو دیکھا تو نسرین بی بی کی ہی لاش تھی اور اہل خانہ غم میں مبتلا ہوگے،اور تھانہ سیکرٹریٹ نے مزید کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم ضیاء نامی شخص کو گرفتار کر لیا اور تفتیش شروع کردی،پوسٹمارٹم کے بعد نسرین بی بی کی لاش اہل خانہ کے حوالے کردی،
The post نسرین بی بی کی بوری بند لاش مری جانے والی روڑ کے ساتھ جنگل سے مل گئی appeared first on JhelumGeo.com.