Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

بار ش نہ ہونے سے تحصیل دینہ سموگ کی لپیٹ میں بیماریاں پھیلنے لگیں

$
0
0

دینہ ( سروے رپورٹ: جرارحسین میر سے) بار ش نہ ہونے سے تحصیل دینہ سموگ کی لپیٹ میں بیماریاں پھیلنے لگیں ، ہزاروں لوگ بیمار ، بچے بوڑھے ، جوان ، خواتین گلے کی بیماری ، بخار ، پیٹ کا درد آنکھ اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ، ہسپتالوں میں مریضوں کی لائنیں لگ گئی ،اس خشک موسم میں اختیات کی ضرورت ہے بچوں کو ہر دو گھنٹے بعد بھاپ دینی چاہئے ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کرنا ضروری ہے: ڈاکٹرز ،حکومت کو حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں اڑانے والوں کے خلا ف سخت سے سخت کاروائی کرنی چاہئے شہریوں کا ’’جہلم جیو‘‘ سے اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح تحصیل دینہ بھی بارش نہ ہونے کی وجہ سے آسمان کو سموگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے دینہ شہر اور ملحقہ قصبات میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں بچے ، بوڑھے اور نوجوان افراد مختلف قسم کی بیماریوں کی پلیٹ میں آچکے ہیں جبکہ بچے گلے، پیٹ ،آنکھوں اور سانس کی بیماری میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں داخل ہو چکے ہیں ہسپتالوں میں مریضوں کا رش انتہا تک پہنچ چکا ہے آئے روز خشک سردی میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے جس کے باعث بچوں بوڑھوں اور نوجوانوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں ’’جہلم جیو‘‘ سروے کے دوران جب ڈاکٹر ز حضرات سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ بارش نہ ہونے کے باعث بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے لئے اختیاتی تدابیر ضروری ہیں بچوں کو ہر دو گھنٹے بعد بھاپ دینا ضروری ہے تاکہ بچوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے بچوں کو ٹھنڈی اور باہر کے فاسٹ فوڈ ز ، ڈرنکس اور دیگر چیزوں سے پرہیزکروانا لازم ہے آج کل بچوں میں زیادہ تر سانس کی بیماری اور بخار عام ہے جو اختیات نہ کرنے کی وجہ ہے جبکہ بڑوں میں گلے کا درد کھانسی زکام بخار عام ہے کھانے پینے کی اشیاء میں زیادہ پھل فروٹ سبزیاں روز مرہ کی خوراک میں شامل کرنا ضروری ہے بچوں کو باہر لے جاتے وقت ان کو اچھی طرح ڈھانپ دیا جا ئے تاکہ وہ خشک سردی کی زد میں نہ آ ئیں دوران سروے شہریوں نے ’’ جہلم جیو‘‘ سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت کو حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں اڑانے والوں کے خلا ف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لانی چاہئے مضر صحت چیزوں کی دھڑلے سے فروخت جاری ہے جس کو کھانے سے شہری اکثر بیمار پڑ جاتے ہیں سردی کا آغاز ہو تے ہی سڑکوں پر مختلف قسم کے پکوان کی ریڑھیاں لگ چکی ہیں جو مضر صحت اشیاء فروخت کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں جب شہریوں کی شکایات پر ’’جہلم جیو‘‘ ٹیم انسپیکشن کرنے ریڑھی بانوں کے پاس پہنچی تو دیکھا گیا شوارما جو کہ سڑک پر ریڑھی لگا کر حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں اڑاتے ہو ئے فروخت کیا جا رہا تھا کو ئی صفائی کا انتظام نہیں پورے شہر کی مٹی دھوڑ چکن شوارمے میں ڈالنے والے چکن پر پڑ رہی تھی پھر وہی چکن گرم کر کے لوگوں کو شوارمے میں ڈال کر دیا جا تا ہے جسے کھانے کے بعد لو گ بیماریوں میں مبتلا ہو جا تے ہیں جبکہ مختلف جگہوں پر چنا چاٹ ، سوپ ، چکن کارن سوپ ، بار بی کیو تکہ اور دیگر ایسی ریڑھیاں سر عام روڈ پر لگی ہیں جن پر پورے شہر کی مٹی دھوڑ پڑتی دکھائی دیتی ہے جو شہریوں کو فروحت کر دی جا تی ہے جس کے باعث لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں دینہ شہر کی عوام نے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی او جہلم سے اپیل کی ہے کے حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں اڑانے والے افراد کے خلا ف بڑے سے بڑا کریک ڈاؤن کیا جا ئے تاکہ شہر ی صاف ستھری غزا کھا ئیں اور صحت مند زندگی گزاریں ۔
دینہ ( تحصیل رپورٹر) مایہ ناز تجربہ کار ڈاکٹر محمد رفیق نے ’’جہلم جیو‘ سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ خشک سردی میں اضافہ ہوتے ہی زیادہ مریض دیکھنے میں آئے ہیں جو کہ بخار ، نزلہ زکام ، اور گلے کی بیماری میں مبتلا ہیں بوڑھے نوجوان افراد جب گھر سے باہر نکلیں تو اپنے چہرے کو اچھی طرح ڈھانپ لیں تاکہ گردو غبار اور دھول مٹی سے بچا جا سکے اور گرم کپڑوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ ٹھنڈ سے بچا جا سکے ، بازاری چیزوں سے احتیات کی جائے حاص طور پر اس موسم میں مونگ پھلی کا استعمال کم کیا جا ئے ۔
دینہ ( تحصیل رپورٹر) دوران سروے ڈاکٹر ارشاد تینو نے ’’جہلم جیو‘ بتایا آج کل سب سے زیادہ نمونیا دیکھنے میں آیا ہے ترقی پزیر ممالک میں نمونیا سے ہلاکتوں کا تناسب 96فیصد تک رہا ہے نمونیا کی وجہ سے بچے کو شدید بخار شدید کھانسی سانس لینے میں تکلیف ہو سکتی ہے اس صورت میں والدین کو فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا چا

The post بار ش نہ ہونے سے تحصیل دینہ سموگ کی لپیٹ میں بیماریاں پھیلنے لگیں appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles