جہلم(نمائندہ جہلم جیو)پاکستان تحریک انصاف جہلم نے ضلعی تنظیم کے مزید عہدے داروں کا اعلان کردیا ،نوٹیفکیشن جاری ،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف جہلم کے ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر ،جنرل سیکرٹری چوہدری سکندر حیات نے ضلعی تنظیم کے پہلے فیز میں مزید عہدے داران کا اعلان کردیا ،اعلان کے مطابق سنےئر وائس پذیڈینٹ چوہدری رضا اشرف کیپری ،ملک نثار احمد ،انفار میشن سیکرٹری راجہ فیصل آف وگھ،وائس پریذیڈنٹ مرز اجمشید ڈومیلی تحصیل دینہ ،میجر آصف سنگھوئی ،تحصیل جہلم ،چوہدری انور دینہ ،احسان الحق دینہ جوائنٹ سیکرٹری ،راجہ قیصر دستگیر سوہاوہ ،سید مطلوب شاہ ،جوائنٹ سیکرٹری ،چوہدری نعمان سیکرٹری کسان کے نوٹیفیکشن جاری کئے گئے ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر نے کہاکہ عہدے کا مقصد ذمہ داری ہوتی ہے امید ہے جو ذمہ داری آپ کو سونپی گی ہیں آپ خوش اسلوبی سے سرانجام دیں گے مایو س نہیں کریں گے میرے انتخاب کی لاج کو بڑھائیں گے پاکستان تحریک انصاف کومضبوط اور فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اس موقع پر چوہدری ظفر اقبال نے تمام عہدے داروں کو مبارکباد دی پی ٹی آئی مزید فعال بنانے پر زور دیا ۔ہم ایک ٹیم ہیں ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا ۔
The post پاکستان تحریک انصاف جہلم نے ضلعی تنظیم کے مزید عہدے داروں کا اعلان کردیا appeared first on JhelumGeo.com.