Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

یو فون کے جعلی پیکیج سے پریشان شہریوں نے دوسرے نیٹ ورک لے لئے

$
0
0

جہلم(سید جاوید رضوی)یو فون کے جعلی پیکیج سے پریشان شہریوں نے دوسرے نیٹ ورک لے لئے،شہریوں کا پی ٹی اے سے سیکروٹنی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق یو فون نے یہ وطیرہ بنا لیا ہے کہ صارف کی مرضی کے بغیر کوئی نہ کوئی پیکیج لگا دیا جاتاہے اس کو کہا جاتا ہے اگر ناپسند ہے تو اس کو ختم کر دیں،مگر صارفین کی اکثریت ان پڑھوں پر مشتمل ہے،اور کئی ماہ تک اس کے اکاؤنٹ سے روزانہ کٹوتی ہو تی رہتی ہے جب وہ کسی سے زکر کرتا ہے کہا لوڈ اچانک ختم ہو جاتا ہے تو وہ اس کو پڑھ کر بتاتا ہے کہ اس پر اتنے پیکیج لگے ہوئے جس سے صارف پریشان ہو جاتا ہے اور نزدیکی فرنچائزسے رجوع کرکے اس پیکیج کو ختم کر ا دیتا ہے مگر چند روز پعد بعد پھر وہی پیکیج لگ جاتاہے جس سے تنگ صارفین نے یو فون کی لوڈ ضایع پالیسی سے توبہ کرتے ہوئے مجبوری کے باعث دوسرے نیٹ ورک لے لئے ہیں۔شہریوں نےُ پی ٹی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ یو فون سے تنگ صارفین کی داد رسی کی جائے اور بلا اجازت لگائے گئے پیکیج کی رقم صارفین کو واپس دلائی جائے۔

The post یو فون کے جعلی پیکیج سے پریشان شہریوں نے دوسرے نیٹ ورک لے لئے appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119