جہلم (محمداشتیاق پال ) خواتین کے مردوں پر انحصار کے باعث بہت سی خواتین کوئی بھی فیصلہ لینے میں دقت محسوس کرتی ہیں وہ فیصلہ ان کے گھر یا پھر ان کی ذات کے بارے میں اگر مردوں کی طرف سے انہیں بھرپور حمایت کا یقین دلایا جائے تو وہ نہ صرف آزادانہ اور بہتر فیصلے کرنے کے قابل اور بچوں کی بہتر تربیت کے ساتھ چھوٹے اور گھریلو موحول کو پرسکون اور خوشگوار بنانے میں مدد ملے گی خواتین کے ساتھ صنفی امتیاز برتنے کی بجائے ان کے جائز حقوق دئیے جائیں تو معاشرہ میں بہتری آ سکتی ہے ان خیالات کا اظہار وائٹ ربن کمپین کے زیر اہتمام دفتر تنظیم خیر الناس میں مردوں اور عورتوں کے سیمینار میں جنڈر اسپیشلسٹ شاویز مظفر، خواجہ عاصمہ نسیم بانڈے لیگل ایکسپرٹ، عمر بٹ تنظیم الفلاح، چوہدری محمد اقبال تنظیم خیر الناس، متین سعید بٹ، رےئس جنجوعہ ، رخسانہ کوثر لیڈی کونسلراور سینےئر صحافی اشتیاق پال نے کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ربن کمپین عورتوں پر تشدد کے خلاف مردوں کی طرف سے شروع کرنے والی پہلی تحریک ہے خواتین پر تشدد سے مراد ایسا تشدد ہے جس کے نتیجہ میں کواتن کو ذہنی یا جسمانی ازیت ہی نہیں بلکہ کسی قسم کی دھمکی انفرادی یا اجتماعی طور پر ان کی آزادی سلب کرنا بھی خواتین پر تشدد کے زمرے میں ہے، 25 نومبر کو سفید ربن باندھ کر خواتین کی حمایت کے ساتھ عہد کرتے ہیں کہ خواتین پر تشدد نہیں کرہیں گے بلکہ بوقت ضرورت اس کے خاتمہ کیلئے اجتامعی آواز بھی بلند کرئیں گے۔آخر میں سیمینار میں شریک مردوں نے تشدد کے خلاف فارم پر کئے۔
The post خواتین کے ساتھ صنفی امتیاز برتنے کی بجائے ان کے جائز حقوق دئیے جائیں، appeared first on JhelumGeo.com.