Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

مزدوری کے نکلنے والا نوجوان تیز رفتار ڈمپر کی ٹکرسے جانبحق،جبکہ دوسرا شدید زخمی

$
0
0

کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ، راشدخان)مزدوری کے نکلنے والا نوجوان تیز رفتار ڈمپر کی ٹکرسے جانبحق،جبکہ دوسرا شدید زخمی،ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار،واقع کی اطلاع ملتے ہی سرور مہدی انچارج چوکی کھیوڑہ موقع پر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق واصف اور ندیم نامی نوجوان اپنی موٹر سائیکل نمبر CHK-9387پر سورا چوآسیدن شاہ سے صبع 7 بجے کے قریب مزدوری کی غرض سے پنڈدادنخان جا رہے تھے کہ پہاڑی راستے میں آئی سی آئی کی کوائری کے نزدیک ایک تیز رفتار ڈمپر نے پیچھے سے انہیں ٹکر مار ی جس سے موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھا واصف ولد منظور حسین سکنہ چوآسیدن شاہ گر گیا اور ڈمپر اسے کچلتا ہوا فرار ہوگیاجس سے واصف موقع ہی پر دم توڑ گیاجبکہ ندیم اختر ولد محمد توفیق سکنہ رتوچھہ موٹر سائیکل بے قابو ہونے پر سڑک کی دوسری جانب گر گیا جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔راہگیروں نے واقع کی فوری اطلاع پولیس چوکی کھیوڑہ کو دی جس پر انچارج سرور مہدی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جائے وقوع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی،زخمی کو سول ہسپتال چوآسیدن شاہ منتقل کر دیا گیا جبکہ جانبحق ہونے والے نوجوان کے ورثا ء نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی کرنے سے منع کردیا۔یاد رہے کی اس پہاڑی ایریا میں ہیوی ٹریفک کی تیز رفتاری سے اس قسم کے واقعات تواتر سے رونما ہوتے رہیتے ہیں جس پر حکومتی متعلقہ اداروں کی مسلسل خاموشی قابل گرفت ہے۔

The post مزدوری کے نکلنے والا نوجوان تیز رفتار ڈمپر کی ٹکرسے جانبحق،جبکہ دوسرا شدید زخمی appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles