Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ٹریفک حادثہ میں ایک مسافر جاں بحق دوسرا زخمی۔

$
0
0

کھیوڑہ ( راجہ فیاض الحسن) ٹریفک حادثہ میں ایک مسافر جاں بحق دوسرا زخمی۔تفصیلات کے مطابق آج صبح موٹر سائیکل نمبر CKF9387 پر سوار دو افراد موضع رتوچھہ سے کھیوڑہ آ رہے تھے کہ کھیوڑہ کے نزدیک پہاڑ میں نامعلوم ڈمپر نے انھیں ٹکر مار دی ۔ حادثہ کے نتیجہ میں وصف حسین ولد منظور حسین قوم چیمہ سکنہ رتوچھہ ضلع چکوال جاں بحق ہو گیا ۔ جب کہ دوسرا سوار ندیم اختر ولد محمد توفیق قوم چیمہ شدید زخمی ہو گیا۔ ڈمپر حادثہ کے بعد موقع واردات سے فرار ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کھیوڑہ کی پولیس چوکی کے انچارج سرور مہدی نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔متوفی واصف حسین کے والد منظور حسین نے نامعلوم ڈمپر ڈرائیور کو معاف کر دیا ہے۔

The post ٹریفک حادثہ میں ایک مسافر جاں بحق دوسرا زخمی۔ appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles